Sony's Crystal cinema display supports 16K, but could cost millions

Sony's Crystal Cinema Display Supports 16K, But Could Cost Millions

سونی کا کرسٹل سینما ڈسپلے 16K کے سپورٹ کرتا ہے لیکن اس کی قیمت کئی ملین ڈالر ہوسکتی ہے

حال ہی میں سونی نے ایک نمائش میں سینما کے لیے  اپنی کرسٹل ایل ای ڈ ی سکرین متعارف کرائی تھی۔ اب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یہ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔یہ سینما ڈسپلے  خصوصی تربیت یافتہ ڈیلر ہی فروخت کر سکیں گے۔ اسے مختلف سائزوں میں فروخت کیا جائے گا۔ اس کی 16K ریزولوشن سینما سکرین کا سائز 63 فٹ ہو گا۔تاہم  اس سینما سکرین کو خریدنا عام لوگوں کے بس کی بات نہیں۔

سام سنگ  کی سینما ایل ای ڈی (Onyx) سسٹم کی طرح  سونی کی کرسٹل ایل ای ڈی ٹیکنالوجی میں بھی مائیکرو ایل ای ڈی ماڈیولز  ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ ان میں سے ہر ماڈیول کا سائز  16x18 انچ ہے اور اس کی ریزولوشن 360 x 360 ہے۔ یعنی ہر پکسل کے لیے تین چھوٹی ایل ای ڈیز ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی او ایل ای ڈی کی طرح کام کرتی ہے  لیکن یہ اس سے بہت زیادہ روشن ہے۔

(جاری ہے)

یہ 1000 nits تک روشن ہوسکتی ہے۔ اس کا گرے سکیل 10 بٹس ہے اور اس کی کلر ری پروڈکشن (sRGB کا 140 فیصد) کافی درست ہے۔
ان ماڈیولز کو جوڑ کر آپ خود مختلف سائز کی سکرین بنا سکتے ہیں۔ اس کے 14 ماڈیولز سے 1080pریزولوشن کے ساتھ 8 فٹ ضرب 4 فٹ کی سکرین بنتی ہے۔ 72 ماڈیولز کے ساتھ اس کی 4K ریزولوشن پر 16 فٹ چوڑی سکرین بنتی ہے۔ اس کے 288 ماڈیولز سے 8K ریزولوشن کی 32 فٹ ضرب 18 فٹ  کی سکرین بنتی ہے۔ اس کے 576 ماڈیولز سے 16K ریزوشن کی 63 فٹ ضرب 18 فٹ کی سکرین بنتی ہے۔ اس کے ہر ماڈیول کی قیمت 10 ہزار ڈالر ہے یعنی اس کی 4K سکرین کی قیمت 7 لاکھ 20 ہزار ڈالر اور 16K یونٹ کی قیمت 58 لاکھ ڈالر ہے۔
سونی نے ابھی اس کی فروخت کے بارے میں نہیں بتایا لیکن جلد ہی اسے کولارڈو کے CEDIA ایکسپو میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔
تاریخ اشاعت: 2019-09-13

More Technology Articles