TAG Heuer Connected Modular 45 announced

TAG Heuer Connected Modular 45 Announced

ٹیگ ہیور نے کنکٹڈ موڈیولر 45 سمارٹ واچ متعارف کرا دی

اگرچہ سمارٹ واچ زیادہ مقبول نہیں ہو رہیں مگر پھر بھی سوئس کمپنی ٹیگ ہیور نے ایک اور زبردست سمارٹ واچ متعارف کرا دی ہے۔اس سے پہلے کمپنی نے 2015 میں ٹیگ ہیور کنکٹڈ سمارٹ واچ متعارف کرائی تھی۔اسی سمارٹ واچ کی جانشین ٹیگ ہیور کنکٹڈ موڈیولر 45 (TAG Heuer Connected Modular 45) قیمت میں پچھلی سمارٹ واچ سے بھی زیادہ قیمتی ہے۔

اس کی قیمت 1650 ڈالر یعنی پچھلی سمارٹ واچ سے 150 ڈالر زیادہ ہے۔
اوسط اینڈروئیڈ 2.0 سمارٹ واچز کی قیمت 200 ڈالر سے 400 ڈالر تک ہوتی ہے لیکن کنکٹڈ موڈیولر 45 کی قیمت عام سمارٹ واچ سے کئی گنا زیادہ ہے۔اس سمارٹ واچ کی اتنی زیادہ قیمت ٹیکنا لوجی کے علاوہ اس کی خوبصورتی کی بھی ہے۔ اس سمارٹ واچ کے نام میں موجود موڈیولر سے ظاہر ہوتا ہے کہ صارفین اس کو بہت سے آپشنز سے کسٹومائز کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


یہ سمارٹ واچ واٹر پروف بھی ہے اور 50 میٹر گہرائی تک پانی سے تحفظ دیتی ہے۔ اس کی سفائر کرسٹل ٹچ سکرین سکریچ پروف ہے۔
اس سمارٹ واچ کے ہارڈ وئیر کو دیکھا جائے تو اس کی بیٹری 24 گھنٹے تک چلتی ہے۔ اس میں 4 جی بی سٹوریج ، 1.4 انچ وائرلیس ڈسپلے اور وائرلیس(کانٹیکٹ) چارجنگ ہے۔ سمارٹ واچ میں جی پی ایس اور این ایف سی تو ہے لیکن ایل ٹی ای نہیں ہے۔ Intel Atom Z34XXکے ساتھ اس سمارٹ واچ میں 512 ایم بی ریم ہے۔
یہ سمارٹ واچ جلد ہی امریکا میں 1650 ڈالر، یورپ میں 1600 یورو اور برطانیہ میں 1400 پاؤنڈ میں فروخت کی جائے گی۔

TAG Heuer Connected Modular 45 announced
تاریخ اشاعت: 2017-03-14

More Technology Articles