Telenor will officially launch Note 4

Telenor Will Officially Launch Note 4

سامسنگ گلیکسی نوٹ 4 پاکستان میں ٹیلی نار کے توسط سے لانچ کیا جائے گا

سامسنگ پاکستان میں اپنا نیا ہینڈ سیٹ گلیکسی نوٹ 4 ٹیلی نار کے توسط سے لانچ کرنے والا ہے۔ سامسنگ اس سلسلے میں لاہور میں 24 اکتوبر کو ایک تقریب کا انعقاد کرنے والا ہے، جس میں وہ اپنا نیا ہینڈ سیٹ لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اگرچہ گلیکسی نوٹ 4، 4G کی خصوصیات والا فیبلیٹ ہے، لیکن ٹیلی نار کے صارفین کو6 ماہ تک مفت انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کی جائے گی۔


اس پیکج میں وہ حادثاتی کوریج بھی شامل ہوگی جو پچھلے سال سامسنگ نے پاکستان میں ایس 5 کے لانچ کے موقع پر متعارف کروائی تھی۔
سامسنگ کا یہ نیا ہینڈ سیٹ 5.7 انچ سکرین کواڈ ایچ ڈی سپر امولڈ سکرین، 2560x1440 سکرین ریزولیشن، کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
نوٹ 4 کو کٹ کیٹ کے ساتھ پری لوڈ کیا جائے گا اس کے علاوہ اس کو اینڈرائیڈ 5.0 لالی پاپ آپریٹنگ سسٹم پر اپ گریڈ کرنے کی بھی امید ہے۔

(جاری ہے)


نوٹ 4 میں نہایت طاقت ور 2.7GHz کواڈ کور پروسیسر، 3 جی بی ریم شامل ہوگی جو کہ اس سے پہلے آنے والے ماڈلز کے مقابلے میں قدرے بہتر ہوگی۔
ٹیلی نار کی ویب سائٹ کے مطابق اس میں 1.9GHz Quad + 1.3GHz کواڈ کور پروسیسر ہوگا جبکہ سامسنگ کی ویب سائٹ کے مطابق اس میں 2.7GHz کواڈ کور اور اکٹا کور (1.9GHz Quad + 1.3GHz) پروسیسر شامل ہوگا۔پروسیسر کا یہ فرق شایدملک اور کیرئیر کے فرق کی وجہ سے ہے۔
حقیقت نوٹ 4 کے پاکستان میں لانچ کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

اس کا مرکزی کیمرہ 16 میگا پکسل اور سامنے کا 3.7میگا پکسل ہوگا۔ اس میں 32 جی بی انٹر نل میموری ہوگی۔اس کی سب سے بڑی خاصیت اس میں فنگر پرنٹ سکینر کا شامل ہونا ہے۔سامسنگ اکتوبر کے آخر تک نوٹ 4 کو 140 ممالک میں ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔فلحال ٹیلی نار یا سامسنگ کی طرف سے اسکی حتمی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا، اُمید ہے کہ سامسنگ جلد ہی اسکی حتمی قیمت کا اعلان کر دے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-10-21

More Technology Articles