The first 8K TV will go on sale soon

The First 8K TV Will Go On Sale Soon

دنیا کا پہلا 8K ٹی وی جلد ہی فروخت کے لیےپیش کر دیا جائے گا

شارپ نے کنزیومر الیکٹرک شو 2015 میں سپر ہائی وژن 8K ڈسپلے کو متعارف کرایا تھا لیکن اب جاپان میں اس کا85 انچ ورژن متعارف کرایا گیاہے جو 30 اکتوبر سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔اس کو LV-85001,کا نام دیا گیا ہے۔ اب چونکہ اس میں ٹیونر بھی ہے ، اسلیے اسے ٹی وی بھی کہا جاسکتا ہے۔ایک بات یاد رہے کہ اس وقت کوئی بھی ایسا ٹی وی چینل یا ادارہ ایسا نہیں جو 8K ریزولوشن پر نشریات نشر کرتا ہو۔

(جاری ہے)

اس یہ شارپ کا ٹی وی بطور ڈسپلے تو کام کر سکتا ہے مگر ٹی وی نشریات نہیں دکھا سکتا۔8K ریزولوشن کامطلب ہے کہ یہ 1080p سے 16 گُنا زیادہ ہے۔اس کے ایل سی ڈی پینل کی ریزولوشن 7,680 x 4,320پکسل ہے، جس میں شارپ کی IGZO ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔
1 کروڑ 60 لاکھ ین (133,034ڈالر) مالیت کے اس ٹی وی کو عام صارفین کی پہنچ میں آنے کے لیے ابھی بہت سال لگیں گے۔ ناسا جیسا بڑا ادارہ بھی ابھی چند ماہ میں 4K ٹی وی لانچ کرے گا(تفصیلات اس صفحے) جبکہ 8K ریزولوشن پر نشریات نشر کرنے کے لیے ٹی وی چینلز کو بھی کئی سال لگیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2015-09-16

More Technology Articles