THE FREEDOM 251 IS A QUAD CORE ANDROID SMARTPHONE THAT COSTS AS MUCH AS A CUP OF COFFEE

THE FREEDOM 251 IS A QUAD CORE ANDROID SMARTPHONE THAT COSTS AS MUCH AS A CUP OF COFFEE

فریڈم 251 ناقابل یقین حد تک سستا ترین سمارٹ فون

فریڈم 251 سمارٹ فون بھارت کا اور غالباً دنیا کا سستا ترین سمارٹ فون ہے۔اس سمارٹ فون کی قیمت صرف 3.6 ڈالر یا 251بھارتی روپے ہے۔
اتنی کم قیمت میں بھی اس فون میں بہترین ہارڈ وئیر استعمال کیا گیا ہے۔اس کواڈ کور فون کا آپریٹنگ سسٹم اینڈروئیڈ 5.1 لولی پاپ ہے۔
فریڈم 251 کی سکرین 4 انچ 960p آئی پی ایس ایل سی ڈی ہے۔فریڈم 251 میں 1.3گیگا ہرٹز کا کواڈ کور چپ سیٹ استعمال کیا گیا ہے۔

فون کی ریم 1جی بی اور انٹرنل سٹوریج 8 جی بی ہے۔ ڈیوائس کی انٹرنل سٹویج کو بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)


فریڈم 251 کا رئیر کیمرہ 3.2 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 0.3 میگا پکسل ہے۔اس 3جی سمارٹ فون میں ڈوئل سم سپورٹ اور 1450 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
اس ہارڈ وئیر میں فریڈم 251 کی قیمت دوگنے سے بھی زیادہ ہوتی تو تب بھی یہ صارفین کے لیے مہنگا سودا نہیں تھا۔
کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق اس قدر سستے سمارٹ فون کو متعارف کرانے کا مقصد تمام شہریوں کو 3 جی سمارٹ فون تک رسائی دینا ہے۔
اس فون کو متعارف کرانے والی کمپنی رنگنگ بیلز(Ringing Bells) 5 ماہ پہلے ہی بنائی گئی ہے۔بھارت میں اس فون کو کل متعارف کرایا جائے گا۔

THE FREEDOM 251 IS A QUAD CORE ANDROID SMARTPHONE THAT COSTS AS MUCH AS A CUP OF COFFEE
تاریخ اشاعت: 2016-02-17

More Technology Articles