The Motorola One Action unveiled with an ultrawide camera, 21:9 screen

The Motorola One Action Unveiled With An Ultrawide Camera, 21:9 Screen

موٹرولا نے ایکشن کیمرے کے ساتھ موٹرولا ون ایکشن متعارف کرا دیا

ڈیجیٹل کیمروں کی ایک قسم ایکشن کیمرہ سمارٹ فون کے   دور میں بھی کافی مقبول ہے۔ ان کی اہم خصوصیات میں ان کا الٹراوائیڈ لینز اور 60fps ویڈیو ریکارڈنگ ہے۔ انہیں  عام طور پر ایکسٹریم سپورٹس  وغیرہ کی ریکارڈنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر موٹرولا کا تازہ ترین سمارٹ فون مقبول ہوا تو ایکشن کیم  سمارٹ فونز میں اپنی جگہ بنا لیں گے۔
موٹرولا ون ایکشن (Motorola One Action) میں موٹرولا نے بیک پر  منفرد ایکشن کیمرہ شامل کیا ہے۔
اس میں 117 ڈگری الٹرا وائید لینز ہے جو 1080p/60 ریکارڈنگ کر سکتا ہے۔ یہ 16 میگا پکسل سنسر کم روشنی میں 4-in-1 پکسل بیننگ کے استعمال سے تصویر کی کوالٹی کوبہتر بناتا ہے۔ اس کیمرے میں الیکٹرونک امیج سٹیبلائزیشن کا فیچر بھی ہے۔ اس سنسر کو اس طرح نصب کیا گیا ہے کہ جب فون کو عمودی پکڑا جائے تو یہ لینڈ سکیپ ویڈیو ریکارڈ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ فیچر اُن موٹر سائیکل سواروں کےلیے مفید ہے جو فون کو عمودی نصب کر کے ویڈیو ریکارڈ کرتے ہیں۔


یاد رہے کہ یہ ایکشن کیمرہ سٹل فوٹوگراف شوٹ نہیں کرسکتا ۔ تصاویر اور ویڈیوز کے لیے آپ کو فون کا 12 میگا پکسل کا مین کیمرہ استعمال کرنا پڑے گا۔ یہ کیمرہ 30 fps پر 4K ریکارڈنگ کر سکتا ہے۔ فون کی بیک پر ایک 5 میگا پکسل کا ڈیپتھ سنسر بھی ہے۔ فون کی بیک پر ہی موٹرولا کے لوگو کے ساتھ فنگر پرنٹ سنسر ہے۔
موٹرولا ون ایکشن میں 6.3 انچ 21:9 1080p+ IPS LCD ڈسپلے ہے۔
ڈسپلے پنچ ہول میں فون کا 12 میگا پکسل سیلفی کیمرہ نصب ہے۔
اگرچہ ایکشن کیمرہ واٹر پروف بھی ہوتا ہے لیکن یہ فون کسی حد تک ہی واٹر پروف (آئی پی ایکس 2 سرٹیفائیڈ) ہے۔
موٹرولا ون ایکشن میں اینڈروئیڈ 9.0 پائی انسٹال ہے۔ اسے اینڈروئیڈ ون پروگرام کے تحت لانچ کیا گیا ہے۔ اس میں ایگزینوس 9609 چپ سیٹ، 4 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے، جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ اس کے ڈوئل سم ماڈل میں ایک ہائیبریڈ سلاٹ ہے۔
اس فون کی 3500 ایم اے ایچ بیٹری کو یو ایس بی – سی سے چارج کیا جا سکتا ہے۔ اس باکس میں 10w چارجر بھی ہے۔ اس کے ٹاپ پر 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک اور نیچے ڈولبی اڈیو کے ساتھ لاؤڈ سپیکر ہیں۔ کچھ ممالک میں اس کے باکس میں ہیڈ سیٹ بھی دیا جائے گا۔
یہ فون 16 اگست سے یورپ،برازیل اور میکسیکو میں پیش کر دیا گیا ہے۔ اس کی قیمت 260 یورو ہے۔ چند ماہ میں اسے یورپ اور لاطینی امریکا کے ممالک میں پیش کیا جائے گا۔ امریکا اور کینڈا میں اسے اکتوبر میں پیش کیا جائے گا۔
تاریخ اشاعت: 2019-08-16

More Technology Articles