The Nextbit Robin is now only $139 on Amazon

The Nextbit Robin Is Now Only $139 On Amazon

نیکسٹ بٹ روبن اب ایمزون پر صرف 139 ڈالر میں دستیاب ہے

کلاؤڈ بیسڈ نیکسٹ بٹ روبن سمارٹ فون متعارف کرانے کے لیے سرمایہ کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ کک سٹارٹر سے حاصل کیا گیاتھا۔ستمبر 2015 میں کک سٹارٹر پر پری آرڈر کرنے والوں کے لیے اس کی قیمت 299 ڈالر جبکہ مارکیٹ سے خریدنے والے صارفین کے لیے اس کی قیمت 349 ڈالر تھی۔اس فون کی فراہمی کا آغاز 16فروری 2016 کو شروع ہوا تھا۔ اس کے بعد سے اس کی قیمت میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔

(جاری ہے)


اس وقت یہ فون ایمزون پر 139 ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ سنیپ ڈریگن 808 ایس او سی، 3 جی بی ریم، 32 جی بی انٹرنل سٹوریج، 100 جی بی کلاؤڈ سٹوریج اور ڈوئل ایل ای ڈی فلیش 13 میگا پکسل مین کیمرے کےساتھ یہ اس وقت بہترین بجٹ سمارٹ فونز کی صف میں شامل ہوگیاہے۔
اچھی بات یہ ہے کہ روبن میں نئے فیچر شامل کرنے کا سلسلہ ترک نہیں کیا گیا ۔ نومبر 2016 سے روبن میں اینڈروئیڈ 7.0 نوگٹ کے ٹسٹ بھی جاری ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-06

More Technology Articles