The OnePlus 3 is here

The OnePlus 3 Is Here

ون پلس 3(OnePlus 3)

کئی ہفتوں سے ون پلس 3 کے حوالے سے بہت سی افواہیں سامنے آ رہی تھیں مگر اب یہ موبائل ہی منظر عام پر آ گیا ہے ۔ یہ ڈیوائس اتنی ہی پاور فل ہے، جتنی کہ ہمیں توقع تھی۔ اس ڈیوائس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اسے 399 ڈالر میں ان لاکڈ اور بغیر دعوت نامے (انوائٹ سسٹم) کے خریدا جا سکتا ہے۔
یونی باڈی میٹل کنسٹرکشن (گریفائٹ یا سوفٹ گولڈ) اور چوکور کیمرہ ماڈیول کے ساتھ ون پلس 3 بہترین ڈیزائن کا حامل ہے۔


کچھ ہارڈ وئیر پارٹس کے حوالے سے ون پلس 3 ایچ ٹی سی 10 اور سام سنگ گلیکسی ایس 7 کی ٹکر کی ڈیوائس ہے، کئی حوالوں سے اس نے ان دونوں ڈیوائسز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ون پلس 3 کے ہارڈ وئیر کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔
• 2.2 گیگاہرٹز سنیپ ڈریگن 820
• 6جی بی ریم
• 5.5 انچ1080p آپٹک ایمولڈ سکرین
• 7.3 ملی میٹر موٹائی
• 16میگا پکسل f/2.0رئیر کیمرہ(او آئی ایس)
• 8 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ
• ڈوئل سم کارڈز
• 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری۔

(جاری ہے)

کوئیک چارجنگ سپورٹ(60فیصد چارجنگ صرف 30 منٹ میں)

6 جی بی ریم اور سنیپ ڈریگن 820 کی بدولت یہ ڈیوائس بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔کہا جارہا ہے کہ 1080pڈسپلے سکرین کی وجہ سے شاید یہ ڈیوائس گوگل کے آنے والے پلیٹ فارم Daydream VR کوسپورٹ نہ کرے تاہم اس پلیٹ فارم کو آنے میں ابھی کافی دیر ہے۔

The OnePlus 3 is here
تاریخ اشاعت: 2016-06-15

More Technology Articles