The OnePlus X is a Snapdragon 801 5 incher with a Ceramic body option

The OnePlus X Is A Snapdragon 801 5 Incher With A Ceramic Body Option

ون پلس ایکس

ون پلس نے ایک نئے سمارٹ فون کا اعلان کیا ہے۔ ون پلس ایکس دو مختلف دھاتوں کی باڈی کے ساتھ دو رنگوں میں دستیاب ہوگا۔
ون پلس ایکس کے سرامک ماڈل کا پینل 25 دنوں میں تیار ہوتا ہے۔ ون پلس کا کہنا ہے کہ ڈیوائس کی لائف 0.5ملی میٹر زرکونیا کو مولڈ کرنے کے لیے 1480 ڈگری پر 28 گھنٹے تک فرنس میں پگھلانے سے شروع ہوتی ہے۔اس کے بعد اسے دو دن تک ٹھنڈا ہونے دیا جاتا ہے۔

پالش کے بعد اسے چند دیگر عوامل سے گذارا جاتا ہے۔
ون پلس ایکس کی سکرین 5 انچ فل ایچ ڈی ایمولڈ ڈسپلے کی ہے۔ فون میں سنیپ ڈریگن 801 چپ سیٹ اور 3 جی بی ریم ہے۔انٹرنل سٹوریج 16 جی بی ہےجسے مائیکروایس ڈی کارڈ کی بدولت بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
ڈیوائس کا کیمرہ 13 میگا پکسل کا ہےجس میں سام سنگ کا آئسو سیل سنسر اور f/2.2 لینز ہے۔

(جاری ہے)

اگرچہ چپ سیٹ 4Kویڈیو کو سپورٹ کرتا ہے مگرڈیوائس کا کیمرہ 4Kویڈیو کی ریکارڈنگ نہیں کر سکتا۔

فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل اومنی وژن ہے جس کا لینز f/2.4ہے۔
ون پلس ایکس کی پیمائش 140 x 69 x 6.9ملی میٹر ہے ۔ اونکس ماڈل کا وزن 138 گرام ہے۔سرامک ماڈل کاوزن 160 گرام ہے۔
فون میں ملٹی بینڈ 2جی، 3 جی ، 4 جی ، سنگل بینڈ802.11 b/g/n ، بلوٹوتھ4.0 اورگلوناس اور بی ڈی ایس کے ساتھ جی پی ایس کی سپورٹ بھی ہے۔
ون پلس ایکس میں مارش میلو کی بجائے اینڈروئیڈ 5.1.1کے ساتھ آکسیجن او ایس انسٹال ہے۔ ڈیوائس میں2520 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔فون کی قیمت 249 ڈالر سے شروع ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-31

More Technology Articles