The OPPO F3 Deepika Padukone Limited Edition

The OPPO F3 Deepika Padukone Limited Edition

وہ کونسی چیز ہے جس کے بغیر خواتین کی تیاری نامکمل ہے؟

دورِ جدید میں ہرنوجوان خاتون اپ ٹو ڈیٹ نظر آنا چاہتی ہے، چاہے وہ کپڑے ہوں یا زیور یا جوتے ہوں یا بنائو سنگھار کا سامان، انھیں ہر وہ چیز چاہیے جن سے ان کی شخصیت دوسروں سے نا صرف منفرد لگے بلکہ وہ سب سے خوبصورت بھی نظر آئیں۔ خواتین کی خوبصورتی کا ایک اور راز کاسمیٹک یعنی میک اپ کا سامان ہے اور یہ وہ سامان ہے جن پر یہ خواتین ہزاروں روپے خرچ کرسکتی ہیں۔

لیکن میک اپ کے سامان میں بھی ایک ایسی چیز ہے جس کے بغیر خواتین کی تیاری ادھوری ہوتی ہے ، جی ہاں یہاں بات ہو رہی ہے لپ اسٹک کی۔

میک اپ کا سامان خریدنے میں لپ اسٹک کا نمبر سب سے پہلے آتا ہے اور یہ حقیقت ہے کہ دنیا بھر کی خواتین اپنے چہرے کو خوبصورت بنانے کیلئے اسی ہتھیار کا استعمال کرتی ہیںلہٰذا میک اپ کی دکان پر سجے مختلف رنگوں اور شیڈز میں سے درست رنگ کا انتخاب ہی چہرے کی خوبصورتی میں چار چاند لگا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

لپ اسٹک کے کئی شیڈز ہوتے ہیں جنھیں موقع کی مناسبت، ہونٹوں کی شیپ اور چہرے کی رنگت کے حساب سے لگایا جاتا ہے۔

جدید دور کے جدیدتقاضے ہیں ہر لڑکی خود کو وقت کے حساب سے ڈھالنا چاہتی ہے۔ ایک موڈرن لڑکی کی پہچان یا اس کی شخصیت دو چیزوں سے پہچانی جاتی ہے ایک اس کا فیشن کا طریقہ اور دوسرا وہ کس حد تک ٹیکنالوجی سے وابستہ ہو۔ شاید ایک جدید دور کی جدید لڑکی کی ضرورت کو پہچانتے ہوئے ایک جدید فون کمپنی اوپو نے ایک ایسی مہم کے آغاز کا اعلان کیا ہے جو آج کی خواتین کی خواہش کے عین مطابق ہے۔


تیزی سے ابھرتی ہوئی موبائل فون کمپنی اوپو پاکستان نے اگست کے مہینے میں اوپو F3کا نیا دیپیکالمیٹڈ ایڈیشن متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ نیا ایڈیشن روز گولڈ(Rose Gold) رنگ میں ہوگا۔ اس فون کو جاری کرنے کا مقصد نواجوان نسل کی فیشن سے متعلق ضروریات کو ترویج دینا ہے۔

اسی سلسلے میں اوپو پاکستان نے بین الاقوامی شہرت رکھنے والی کاسمیٹک کمپنی لورئیل(L’oreal) کے ساتھ مل کر ایک مہم کا آغاز بھی کیا ہے۔
اوپو پاکستان نے L’oreal پاکستان کے ساتھ مل کر ایک ایسا خاص فون بوکس تیار کیا ہے جس میں ایک اوپو F3دیپیکا ایڈیشن اور ایک L’orealپیرس موئسچرمیٹ لپ اسٹک دی جائے گی۔ اس سلسلے میں پہلی سرگرمی 19اگست2017 کو لاہور میں منعقد کی جائے گی۔اس ایکٹیویٹی کی خاص بات یہ ہے کہ اس موقع پر اوپوF3 دیپیکا روز گولڈ لمیٹڈ ایڈیشن خریدنے والی تمام خواتین کو L’oreal کی جانب سے مفت میک اوور بھی دیا جائے گا جوہر لڑکی خواہش ہے یعنی اتنی بڑی کمپنی کے ایکسپرٹ سے تیار ہونا۔


اوپو کی جانب سے یہ مہم چلانے کا مقصد نوجوان نسل کی فیشن کے لحاظ سے ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ اوپو پاکستان کے مطابق آج کی ہر لڑکی جس کے ہاتھ میں اوپو کا جدید فون اوپوF3روز گولڈ کلر میں ہو، اس کی پوری شخصیت اسی کے مناسبت سے ہونا چاہیے تاکہ وہ ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ فیشن کے میدان میں بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔

The OPPO F3 Deepika Padukone Limited Edition
تاریخ اشاعت: 2017-08-17

More Technology Articles