The Samsung Galaxy Note 9 is Here

The Samsung Galaxy Note 9 Is Here

سام سنگ گلیکسی نوٹ 9 منظر عام پر آگیا

سام سنگ نے کافی انتظار کے بعد سام سنگ گلیکسی نوٹ 9 کو باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا ہے۔پچھلے سال کے مقابلے میں نوٹ 9 میں ہارڈ وئیر، بیٹری اور فیچرز کافی بہتر ہیں۔

ڈیزائن
سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 9 کے ڈیزائن میں زیادہ تبدیلی نہیں کی ہے۔اس ڈیوائس کے بھی دونوں طرف گلاس ہے ۔ نوٹ 8 اور نوٹ 9 کو دیکھ کر پہلی نظر میں فرق کرناکافی مشکل ہے ۔

تاہم غور سے دیکھنے پر پتا چلتا ہے کہ نوٹ 8 میں دونوں رئیر کیمرے ، سنسر اور فنگر پرنٹ ریڈر ایک ہی ماڈیول میں تھے جبکہ نوٹ 9 میں فنگرپرنٹ ریڈر ماڈیول کے نیچے ہے اور اس کا سائز بھی کم ہوگیا ہے۔
پانی اور گرد وغبار سے بچاؤ کے لیے نوٹ 9 آئی پی 68 سرٹیفائیڈ ہے۔ آڈیو کے لیے اس میں 3.5 ایم ایم جیک برقرار رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)



ڈسپلے
گلیکسی نوٹ 9 کے 6.44 انچ سپر ایمولیڈڈسپلے پر حفاظت کے لیے کورنگ گوریلا گلاس 5 ہے۔

روشنی یاآؤٹ ڈور استعمال کرنے پر نوٹ 9 کا ڈسپلے پہلے سے زیادہ روشن اور بہتر نظر آتا ہے۔ نوٹ 9 کے ڈسپلے کی ریزولوشن کواڈ ایچ ڈی پلس (2960 x 1440 پکسل) اور کثافت514 پی پی آئی ہے۔

کارکردگی
کارگردگی میں یہ ڈیوائس نوٹ 8 سے کافی بہتر ہے۔جس کی وجہ اس کے ہارڈ وئیر میں کی گی بہتری ہے۔
نوٹ 9 کو کچھ ممالک میں سام سنگ کے ایگزینوس 9810 پروسیسر اور کچھ ممالک میں کوالکوم کے سنیپ ڈریگن 845 پروسیسر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
نوٹ 9 میں 6 جی بی یا 8 جی بی ریم ہوگی۔ سٹوریج کے معاملے میں بھی یہ کافی بہتر ہوگیا ہے۔ اسے 64 جی بی انٹرنل سٹوریج میں تو پیش ہی نہیں کیا گیا۔ اس کا انٹرنل سٹوریج آپشن 128 جی بی سے شروع ہوتا ہے اور 512 جی بی تک ہے۔ اتنے زبردست سٹوریج آپشنز کے ہوتے ہوئے بھی اس میں سٹوریج بڑھانے کے لیے میموری کارڈ سلاٹ ہے، جس سے سٹوریج کو 1 ٹی بی تک مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔


کیمرے
فون کی بیک پر 12+12 میگا پکسل کے دو کیمرے ہیں۔ ان میں سے ایک کیمرے کا ویری ایبل اپرچر f/1.5 اور f/2.4 ہے اور دوسرے کیمرے اپرچر f/2.4 فکسڈ ہے۔یہ گلیکسی ایس 9 پلس کی طرح ہیں۔ ایس 9 پلس کی طرح آپ اس ڈیوائس میں بھی شوٹنگ کے ماحول کے مطابق دواپرچرز میں سوئچ کر سکتے ہیں۔ نوٹ 9 میں 960 fps سپرسلو بھی دستیاب ہے۔ نوٹ 9 میں پچھلے سال کی طرح اس سال بھی سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔


بہتر ایس پین
ایس پین کے حوالے سے سام سنگ نےکئی بہتریاں کی ہیں۔ یہ اب تک کا سب سے زیادہ فنکشنل ایس پین ہے۔ اس میں ایک کپیسٹر بھی ہے، جسے 30 سیکنڈ تک چارج کیا جاتا ہے، جس کے بعد اس کے کلک فیچر کو 40 منٹ تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر اسے چارج نہ کیا جائے تو اسے ریگولر ایس پین کے طور پر استعمال کیا جا سکتاہے۔
ایس پین شارٹ پریس، لانگ پریس اور ڈبل پریس کا پتا چلا سکتا ہے اور اس کے مطابق مختلف فنکشنز سرانجام دے سکتا ہے۔
شارٹ پریس سے کیمرہ شٹر اور ڈبل پریس سے فرنٹ اور بیک کیمرہ سوئچ کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسے DeX سے بھی کنکٹ کیا جا سکتا ہے۔
ایس پین میں Bluetooth LE کی سپورٹ ہے، جو 10 میٹر کی رینج میں کار آمد ہے۔ایس پین میں فون کی طرح آئی پی 68 سرٹیفائیڈہے۔
سام سنگ نے تھرڈ پارٹی ایپ ڈویلپرز کے لیے ایس ڈی کے بھی جاری کی ہے۔ ڈویلپر جلد ہی ایس پین کے حوالے سے ایپس میں نئے فنکشنز شامل کر سکتے ہیں۔
سنیپ چیٹ میں ٹیک سنیپ اور یوٹیوب میں پلے یا پاز کا فیچر اس کے ساتھ ابھی بھی کام کرتا ہے۔

سام سنگ ڈی ای ایکس (Samsung DeX)
پچھلے سال سام سنگ نے فون کو ڈسپلے کے ساتھ کنکٹ کرنے کے لیے ڈوک متعارف کرایا تھا۔ کی بورڈ اور ماؤس کی مدد سے یہ آپ کے فون کو مکمل پی سی موڈ میں بدل دیتا تھا۔
اس سال سام سنگ نے اس کے استعمال کو آسان کرنے کے لیے سنگل ایچ ڈی ایم آئی کنکٹر ہٹا دیا ہے۔

آپ اسے ایس پین کے ساتھ پاور پوائنٹ پریزینٹیشن کو کنٹرول کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سے کنکٹ رہتے ہوئے بھی آپ اپنے فون کو ٹیکسٹ میسج بھیجنے اور ایپس کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ نیا Dex Tab S4 (2018) کے ساتھ بھی کام کرے گا۔

بیٹری
سام سنگ گلیکسی نوٹ 9 میں 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جو ڈیوائس کو لمبے عرصے تک چلا سکتی ہے۔ چارجنگ کے لیے اس میں Adaptive Fast Charge ٹیکنالوجی کے ساتھ وائرلیس چارجنگ کی سپورٹ بھی ہے۔

قیمت اور دستیابی
نوٹ 9 کے 128 جی بی سٹوریج ورژن کی قیمت 999 ڈالر اور 512 جی بی سٹؤریج ورژن کی قیمت 1250 ڈآلر ہے۔ فون کے پری آرڈر کل سے شروع ہونگے اور اس کی فراہمی 24 اگست سے شروع کی جائے گی۔

سام سنگ گلیکسی نوٹ 9

تاریخ اشاعت: 2018-08-09

More Technology Articles