The toothbrush that cleans your mouth in 10 seconds is finally ready

The Toothbrush That Cleans Your Mouth In 10 Seconds Is Finally Ready

دانتوں کو صرف 10 سیکنڈ میں صاف کرنے والا برش فروخت کے لیے تیار

فرانسیسی  کمپنی FasTeesH نے 2018 میں ایک نئے ڈیزائن کا الیکٹرک ٹوتھ برش پیش کیا تھا۔ کمپنی نے اس کی تیاری کے لیے کراؤڈ فنڈنگ شروع کی اور 1 لاکھ 65 ہزار ڈالر جمع کر لیے۔اب  وائی  برش (Y-Brush)  فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔اس کی فراہمی جنوری میں ہی شروع ہوچکی ہے جبکہ اس کے پری آرڈر تو جولائی 2018 سے جاری ہیں۔
وائی برش میں ایک طرف  مسوڑوں کی حفاظت کے لیے  لچکدار شیلڈ  کے ساتھ نائیلون  کے ریشے   ہیں۔
اس کے ریشوں پر ٹوتھ پیسٹ لگا کر  اسے اوپر یا نیچے کے  دانتوں پر رکھ کر پانچ سیکنڈ کے لیے چلانا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ٹوٹھ برش تین وائیبریشن موڈز میں پیش کیا گیا ہے۔ اسے ایک چارجنگ سٹینڈ کے ساتھ  فراہم کیا گیا ہے۔ ایک بار بیٹری چارج ہونے پر یہ ایک ماہ چل سکتا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے برش ہیڈ کو ہر 6 ماہ بعد بدلنا ضروری ہے۔ یہ ہیڈ کمپنی 30 ڈالر میں فرواہم کرتی ہے۔ یہ برش دو سائز4 سے 12 سال کے بچوں کےلیے چھوٹے سائز اور بڑوں کے لیے درمیانے سائز میں پیش کیا گیا ہے۔

اس برش کی کِٹ کی قیمت 125 ڈالر ہے۔اس میں ہینڈل، برش، یو ایس بی چارجر، ٹوتھ پیسٹ ایپلی کیٹر اور دو برش رکھنے کے لیے سٹوریج کنٹینر ہے۔

تاریخ اشاعت: 2020-01-10

More Technology Articles