The ZTE Axon 7 is now official

The ZTE Axon 7 Is Now Official

زیڈ ٹی ای ایگزون 7

زیڈٹی ای نے اپنی پریمیم ڈیوائس زیڈ ٹی ای ایگزون 7(ZTE Axon 7) متعارف کرا دی ہے۔اس ایلومینیم یونی باڈی ڈیوائس کی پیمائش 151.8 x 75 x 8.7ملی میٹر اور وزن 185 گرام ہے۔ ڈیوائس کے 5.5 انچ ایمولڈپینل کی ریزولوشن2560 x 1440 پکسل اور کثافت538 پی پی آئی ہے۔ڈیوائس کی حفاظت کے لیے 2.5ڈی گلاس اور گوریلا گلاس 4 استعمال کیا گیا ہے۔ ڈیوائس میں سنیپ ڈریگن 820 ایس او سی کے ساتھ ایڈرینو 530 جی پی یو ہے۔

ڈیوائس کی دوسری خصوصیات میں Cat. 6 LTE ، VoLTE اور نہ تبدیل ہونے والی 3140 ایم اے ایچ کی بیٹری کے لیے کوئیک چارج 3.0 کی سپورٹ بھی ہے۔ ڈیوائس کے ایک ماڈل میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے جبکہ دوسرے ماڈل میں 6جی بی ریم اور 128جی بی انٹرنل سٹوریج ہے، دونوں ماڈلز کی میموری کو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)


زیڈ ٹی ای ایگزون 7 کا کیمرہ سیٹ بھی کافی زبردست ہے۔

ڈیوائس کا مین کیمرہ 20 میگا پکسل، f/1.8 جس میں سام سنگ آئسو سیل سنر اور سفائز لینز کے ساتھ اور بہت سی خصوصیات، جیسے او آئی ایس، ای آئی ایس اور کلوز لوپ کے ساتھ پی ڈی اے ایف اور بہتر آٹوفوکس کےلیے وی سی ایم بھی ہیں۔یہ کیمرہ 30fps پر4Kویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔ڈیوائس میں ڈوئل ایل ای ڈی فلیش اور فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرہ بھی ہے۔
ڈیوائس کی اہم خصوصیات میں اس کے آڈیو فیچرز بھی شامل ہیں۔ ڈیوائس میں AKM 4961 + 4490آڈیو چپ، ڈوئل سپیکرسیٹ اپ اور ڈولبی ایٹموس سپورٹ بھی ہے۔ آڈیو ریکارڈ کرنے کےمعاملے میں بھی ایگزون 7 بہترین ڈیوائس ہے یہ ڈائی مینشنل اور اومنی ڈائریکشنل ریکارڈنگ کرسکتی ہے۔ ڈیوائس میں رئیر پر فنگر پرنٹ ریڈر اور یوایس بی ٹائپ سی کنکٹر بھی شامل کیا گیا ہے۔

The ZTE Axon 7 is now official
تاریخ اشاعت: 2016-05-26

More Technology Articles