Ultra low end Samsung Galaxy J1 Mini announced

Ultra Low End Samsung Galaxy J1 Mini Announced

سام سنگ نے گلیکسی جے 1 منی کا اعلان کر دیا

اپنے حریفوں کی طرح سام سنگ بھی ابھرتی ہوئی موبائل مارکیٹس پر قبضہ کرنے کی کوششوں میں ہے۔ ابھرتی ہوئی موبائل مارکیٹ میں کم قیمت اور درمیانے درجے کے سمارٹ فون ہی زیادہ فروخت ہوتے ہیں۔
اس حوالے سے سام سنگ کی طرف سے تازہ اضافہ گلیکسی جے 1 منی ہے۔اس سمارٹ فون کو آج فلپائن کے لیے متعارف کرا دیا گیا۔ دیکھنے میں یہ فون سام سنگ گلیکسی J1 Nxt کی طرح ہے، جو سام سنگ نے بنگلا دیش کے لیے 88 ڈالر میں متعارف کرایا تھا۔


گلیکسی جے 1 منی میں ریم کو1جی بی سے کم کر کے 768 ایم بی کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ دونوں ڈیوائسز کے ہارڈ وئیر ملتے جلتے ہیں۔ اس ڈیوائس کا ڈسپلے 4 انچ ٹی ایف ٹی اور ریزولوشن 480 x 800پکسل ہے۔ ڈیوائس کا سی پی یو کواڈ کور اور کلاک سپیڈ 1.2گیگا ہرٹز ہے۔گلیکسی جے 1 منی میں اینڈروئیڈ 5.1 لولی پاپ آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہے۔

(جاری ہے)

کیمرہ سیٹ اپ کچھ زیادہ خاص نہیں ، ڈیوائس کا رئیر کیمرہ 5 میگا پکسل سی ایم او ایس اور فرنٹ کیمرہ 0.3 میگا پکسل ہے۔


جے 1 منی کی بیٹری 1500 ایم اے ایچ کی ہے ، جس کا 3 جی ٹاک ٹائم 8 گھنٹے ، براؤزنگ 7 گھنٹے اور آڈیو پلے بیک ٹائم 29 گھنٹے ہے۔اس ڈیوائس میں 4 جی آپشن نہیں ہے۔ اس کی پیمائش 121.6 x 63.1 x 10.8ملی میٹر ہے۔
ڈیوائس کے دوسرے فیچرز میں ڈوئل سم سپورٹ، یو ایس بی 2.0، جی پی ایس گلوناس، 3.5 ایم ایم سٹیریو ائیرجیک، وائی فائی 802.11 b/g/n (2.4 گیگا ہرٹز)، وائی فائی ڈائریکٹ اور بلوٹوتھ 4.0شامل ہیں۔
دستیابی اور قیمت کے حوالے سے ابھی معلومات سامنے نہیں آئیں۔

Ultra low end Samsung Galaxy J1 Mini announced
تاریخ اشاعت: 2016-03-10

More Technology Articles