Vivo announces Y69

Vivo Announces Y69

ویوو نے 5.5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے سمارٹ فون وائی 69 کا اعلان کر دیا

ویوو نےبھارت ویوو ائی 69 (Vivo Y69)سمارٹ فون لانچ کر دیا ہے۔ بھارت میں اس کی قیمت 14990 بھارتی روپے یا 234 امریکی ڈالر ہے۔1ستمبر سے یہ فون پورے ملک میں آن لائن اور آف لائن ریٹیلز پر دستیاب ہوگا۔
وائی 69 کا ڈسپلے 5.5 انچ ہے جبکہ اس کی ریزولوشن 1280x720 ہے۔ اس قیمت کے سمارٹ فون کےلیے یہ ریزولوشن کافی مایوس کن ہے۔

(جاری ہے)

وائی 69 میں میڈیا ٹیک ایم ٹی 6570 پروسیسر، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا بھی جا سکتاہے۔


وائی 69 کا بیک کیمرہ 13میگا پکسل جبکہ فرنٹ کیمرہ 16میگا پکسل ہے۔وائی 69 میں 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے اور اس میں اینڈروئیڈ 7.0 نوگٹ کے ساتھ فن ٹچ ااو ایس 3.2 سافٹ وئیر انسٹال ہے۔
وائی 69 کو دو رنگوں، شیمپئن گولڈ اور میٹ بلیک، میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-26

More Technology Articles