vivo Apex 2019 unveiled with no buttons, all screen fingerprint sensor

Vivo Apex 2019 Unveiled With No Buttons, All Screen Fingerprint Sensor

بغیر بٹن اور آل سکرین فنگرپرنٹ سنسر کے ساتھ ویوو اپیکس 2019 متعارف کرا دیا گیا

ویوو ایپکس 2019 (Apex 2019) کانسیپٹ فون  متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اس فون میں سنیپ ڈریگن 855 چپ سیٹ، 256 جی بی یا 512 جی بی انٹرنل سٹوریج، 12 جی بی ریم اور 5G سپورٹ ہے۔
اس سے ایک دن پہلے ہی میزو نے زیرو کے نام سے پورٹ لیس، بٹن لیس فون جاری کیا ہے۔ ایپکس 2019 بھی اسی طرح کا سمارٹ فون ہے۔ اس فون میں ایک پورٹ ہے جبکہ میزوزیرو کا مکمل انحصار وائرلیس چارجنگ پر ہے۔
ویوو کے ایپکس 2019 میں رئیر پر MagPort نامی مقناطیسی کنکٹر استعمال کیا گیا ہے جو فون کو چارج کرنے اور ڈیٹا ٹرانسفر کے کام آتا ہے۔
اس فون کا ڈسپلے 6.39 انچ ایمولیڈ ہے۔ ڈسپلے کے چاروں طرف پتلی بیزل ہے، جس میں سیلفی کیمرہ نظر نہیں آتا۔
اس فون کی ایک اور دلچسپ بات اس میں فل ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر کا استعمال ہے۔ اس سے آپ سکرین پر کسی بھی جگہ انگوٹھا یا انگلی رکھ کر فون کا لاک کھول سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ اب تک کا جدید ترین انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر ہے۔
میزو کے زیرو فون کی طرح ویوو ایپکس 2019 میں بھی فون کوکنٹرول کرنے کے لیے کیپیسٹیو ٹچ اور پریشر سنسگ نے سائیڈ پر پاور بٹن اور والیوم بٹنوں کو بدلا گیا ہے۔
فون کے رئیر پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ ڈوئل کیمرہ 12 میگا پکسل اور 13 میگا پکسل کا ہے۔
ویوو نے فون کے سیلفی کیمرہ کے بارے میں نہیں بتایا۔
ابھی معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ فون سیلفی کیمرہ ہے بغیر ہے یا اسے پاپ اپ سلائیڈر کی صورت میں نصب کیا گیا ہے۔ ابھی ہمیں ایپکس 2019 کے وائرلیس چارجنگ اور واٹرپروف ہونے کے بارے میں بھی پتا نہیں چلا۔
یاد رہے کہ یہ ویوو کا کانسیپٹ فون ہے۔ یعنی ویوو سے اس فون کے بالکل اسی کنفگریشن کے ساتھ مارکیٹ میں جاری کرنے کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔
ویوو نے پچھلے سال متاثر کن ایپکس کانسیپٹ کے بارے میں بتایا تھا اور بعد میں NEX فون جاری کر دیا، جس میں ایپکس کی کئی ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا گیاتھا۔
ویوو ایپکس 2019 کانسیپٹ فون کو فروری میں موبائل ورلڈ کانگرس میں ظاہر کرے گا۔
vivo Apex 2019 unveiled with no buttons, all screen fingerprint sensor
تاریخ اشاعت: 2019-01-24

More Technology Articles