Vivo Brings Super Discount On The Affordable Y53 This June
ویوو کی جانب سے جون کے مہینے میں Y53 پر سپر ڈسکاؤنٹ آفر کا اجراء
ویوو پاکستان کی جانب سے اپنے سب سے کم قیمت سمارٹ فون Y53 پر اب جون کے مہینے میں خصوصی ڈسکاؤنٹ فراہم کیا جارہا ہے۔ پاکستان بھر میں صارفین یکم جو ن سے 30 جون تک Y53 صرف 13,999 روپے میں حاصل کرسکتے ہیں۔
یہ قابل ذکر بات ہے کہ ویوو پہلے ہی گذشہ ماہ"رمضان آفر " کے سلسلہ میں چند سمارٹ فونز جس میں V7, Y71, Y55s اور Y53 شامل ہیں انکی قیمتیں کم کرچکا ہے۔
Y53 ایک نظر میں:
ویوو کی جانب سے گذشتہ برس Y53 ایسے صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا جو کم قیمت میں بہترین سمارٹ فون کا تجربہ چاہتے ہیں۔
اس فون میں 5 انچ کی آئی پی ایس سکرین کا استعمال کیا گیا ہے اور اسکا جاذب نظر یونی باڈی ڈیزائن اسے دیگر کم قیمت فونز سے ممتاز کرتا ہے۔
(جاری ہے)
ویوو کے Y53 سمارٹ فون میں 2 گیگا بائیٹ ریم اور کوالکام کے 64 بٹ سنیپ ڈریگن پراسیسر کا استعمال کیا گیا ہے۔ فون کی روم 16 گیگا بائیٹ ہے جب کہ اس میں 256 گیگا بائیٹ تک کا میموری کارڈ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
Y53 میں پشت کی جانب نصب 8 میگا پکزل کیمرہ ، ایل ای ڈی لائیٹ اور ٹچ فوکس سے مزین ہے۔ یہ کیمرہ الٹرا ایچ ڈی ٹیکنالوجی کی مدد سے 32 میگا پکزل تک کی تصاویر اتارنے کی اہلیت رکھتا ہے۔
اسی طرح سامنے کی جانب 5 میگا پکزل سیلفی کیمرہ کا استعمال کیا گیا ہےجس کی سکرین فلیش آپ کو کم روشنی میں بھی بہترین سیلفی فراہم کرتی ہے۔
Y53 ایک ایسا کم قیمت سمارٹ فون ہے جس میں ٹرپل کارڈ سلوٹ، یعنی ایک وقت میں دو فور جی ایل ٹی ای سم کارڈ ز اور ساتھ ہی ساتھ میموری کارڈ استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
قیمت ، دستیابی اور وارنٹی:
ویوو Y53 نئی ڈسکاؤنٹ قیمت کے ساتھ 13,999 روپے میں مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ ویوو پاکستان کی جانب سے اس سمارٹ فون کے ساتھ 1 سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے۔ اسکے علاوہ ویوو اپنے 7 کسٹمر سروسز سنٹرز کے ذریعے صارفین کو کسی بھی قسم کی خرابی کی صورت میں 15 دن کی مفت تبدیلی کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry