vivo iQOO is a gaming smartphone with Snapdragon 855 and sleek design

Vivo IQOO Is A Gaming Smartphone With Snapdragon 855 And Sleek Design

ویوو نے سنیپ ڈریگن 855 چپ سیٹ کے ساتھ نیا گیمنگ فون ویوو iQOO متعارف کرا دیا

ویوو نے زبردست ہارڈ وئیر کے ساتھ نیا گیمنگ فون iQOO متعارف کرا دیا ہے۔ اس فون میں سنیپ ڈریگن 855 چپ سیٹ، ٹرپل کیمرہ اور 44Wفاسٹ چارجنگ ہے۔
iQOO کا باضابطہ نعرہ   ”مونسٹر انسائیڈ“ (Monster Inside)  ہے۔اسے مونسٹر بنانے کے لیے ویوو نے اس میں 12 جی بی ریم اور 256 جی بی انٹرنل سٹوریج شامل کی ہے۔فون  میں  واٹر ڈراپ نوچ  اور انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر کے  ساتھ 6.41 انچ کا او ایل ای ڈی پینل ہے۔

فون میں 44W چارجنگ سپورٹ کا مطلب ہے کہ آپ  فون کی 4000 ایم اے ایچ بیٹری کو صرف 15 منٹ میں 50 فیصد، 30 منٹ میں 85 فیصد اور 45 منٹ میں مکمل  چارج کر سکتے ہیں۔
اس فون کے سستے ترین یعنی 6 جی بی ریم / 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ورژن میں 44Wکی بجائے 22.5W چارجنگ سپورٹ ہوگی۔
یہ فون چونکہ گیمنگ کے لیے بنایا گیا ہے، اس لیے اس میں ویپور چیمبر کے ساتھ  سپر لیکوئیڈ کولنگ سسٹم ہے۔

(جاری ہے)

  فون کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے اس میں کئی زبردست فیچرز ہیں۔ ان فیچرز میں AI Turbo، Center Turbo، Net Turbo، Cooling Turboاور Game Turbo  ایک سروس Multi Turbo میں شامل ہیں۔یہ فون کے سٹارٹ اپ کو 30 فیصد اور فریم  ریٹ کو 70 فیصد بڑھاتے ہیں۔ نان سٹاپ گیمنگ کے لیے فون خود بخود وائی فائی اور 4G پر سوئچ کر سکتا ہے۔
عام طور پر موبائل گیمر اور سمارٹ فون فوٹو گرافرز کے لیے الگ الگ فونز ہوتے ہیں لیکن iQOO گیمرز کےساتھ ساتھ فوٹوگرافرز کے لیے بھی بہترین ہے۔
اس فون میں بیک پر ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ اس میں سونی IMX263 کا 13 میگا پکسل وائیڈ اینگل لینز، ویوو کی اپنی ڈوئل پکسل ٹیکنالوجی کے ساتھ 12 میگا پکسل مین کیمرہ اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر ہے۔
ویوو iQOO کے 6 جی بی / 128 جی بی فون کی قیمت 2998 یوان یا 450 ڈالر ہے۔ 8 جی بی ریم ورژن کی قیمت 3298 یوان یا 490 ڈالر ہے۔ 256 جی بی سٹوریج میں اس کی قیمت مزید 300 یوان کا اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس کے 12 جی بی ریم / 256 جی بی انٹرنل سٹوریج ورژن کی قیمت 4298 یوان یا 640 ڈالر ہے۔
vivo iQOO is a gaming smartphone with Snapdragon 855 and sleek design
تاریخ اشاعت: 2019-03-01

More Technology Articles