بند کریں
اتوار دسمبر

مزید مضامین

حالیہ تبصرے

Shafiq rehman 31-08-2017 11:15:33

Agr yh Sach Hai to Boht hii A6i Khabr Hai Agr fake hai to Fitty Muh

  مضمون دیکھئیے
muhammad ather 11-08-2017 14:28:02

mjhe technology sikhne ka bht shok he sir

  مضمون دیکھئیے
Syed Mudasar Hassan Shah 12-06-2017 11:15:24

good news

  مضمون دیکھئیے
الطاف جتوئ 20-03-2017 17:04:55

بھت پسندآئ 90٪

  مضمون دیکھئیے
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مضمون دیکھئیے
Muhammad Qasim 05-08-2016 19:25:31

very nice

  مضمون دیکھئیے
ویوو نے پاکستان میں خصوصی طور پر سیاہ رنگ میں V5s سمارٹ فون متعارف کروا دیا
V5s اس سال کے آغاز پر متعارف کروایا گیا اور یہ ویوو کے ان چند فونز میں شامل ہے جو پوری دنیا میں صارفین کے اولین پسند بن چکا ہے

عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ویوو جس نے حال ہی میں پاکستان میں اپنے سمارٹ فونز کی فروخت کا آغاز کیا ہے، اب مارکیٹ میں خاص طور پر سیاہ رنگ کا V5s سمارٹ فون متعارف کروا چکی ہے۔
ویوو کو پاکستان میں آئے ابھی چند ہی ہفتے گذرے ہیں، تاہم کمپنی نے تیزی سے سمارٹ فونز کے مداحوں کو اپنی جانب راغب کرنا شروع کر دیا ہے جس میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے۔


یہ بات قابل ذکر ہے کہ ویوو اس وقت چین میں تیسرے نمبرپر ہے جبکہ عالمی درجہ بندی میں اس کا نمبر پانچواں ہے۔ ویوونے نئے فون کی رونمائی پر ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ جلد پاکستان میں صف اول کی کمپنی بننے کی خواہاں ہے۔
ویوو V5s Matte Black ان لوگوں کے لیے موزوں ہے جو اعلی معیار کا سمارٹ فون خریدنا چاہتے ہیں اور انکی توجہ خوبصورتی اور نفاست پر ہے، سمارٹ فونز میں سیاہ رنگ ویسے بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔


V5s اس سال کے آغاز پر متعارف کروایا گیا اور یہ ویوو کے ان چند فونز میں شامل ہے جو پوری دنیا میں صارفین کے اولین پسند بن چکا ہے۔ V5s کا ڈیزائن خوبصورتی کا حامل ہے اور اسکے اندر استعمال کیا جانے والا ہارڈوئیر بھی خوب تر ہے۔
V5s میں 5.5 انچ کی آئی پی ایس سکرین نصب ہے جس کے اوپر 2.5D گوریلا گلاس کی حفاظتی تہہ بھی موجود ہے اور اسکے ساتھ اس فون میں تھری ڈی ٹچ ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا گیاہے۔


فون میں ایک بہترین اور تیز رفتار اکٹا کور پراسیسر نصب ہے، جسکی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے 4 گیگا بائیٹ ریم اور 64 گیگا بائیٹ میموری بھی فراہم کی گئی ہے۔ فون میں موجود ٹرپل کارڈ سلوٹ کے ذریعے آپ ایک وقت میں دو سم کارڈز اور میموری کارڈ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
V5s کی سب سے خاص بات اسکا 20 میگا پکسل سافٹ لائٹ کیمرہ ہےجس میں سونی کا بہترین IMX376 سنسر استعمال کیا گیا ہے۔

کیمرہ کے ساتھ موجود سافٹ لائٹ رات کے وقت بھی آپکی سیلفی کو بہترین روشنی فراہم کرتی ہے۔
اسکے علاوہ یہ کیمرہ، ڈی ایس ایل آر کی طرح Bokeh Mode ، فیس بیوٹی اور ایچ ڈی ای آر جیسے فیچرز سے بھی مزین ہے۔
فون میں پشت کی جانب موجود 13 میگا پکسل کیمرہ بھی بہترین کارکردگی کا حامل ہے جس کے ساتھ ایل ای ڈی فلیش لائٹ اور PDAF ٹیکنالوجی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

یہ کیمرہ 52 میگا پکسل تک Ultra HD تصاویر لینے کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔
V5s کی ہوم کی میں فنگر پرنٹ سکینر کی سہولت بھی موجود ہے اور یہ باقی تمام فونز کے مقابلے میں کافی تیزی سے کام کرتا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ اس میں موجود ہائی فائی چپ سیٹ بہترین میوزک کوالٹی کو یقینی بناتی ہے۔
ویوو کا یہ فون، فور جی ایل ٹی ای، وائی فائی، بلیوٹوتھ 4.0، یو ایس بی اور ایف ایم ریڈیو سے بھی مزین ہے۔

اس کے اندر 3000 ملی ایمپیئر آور بیٹری نصب ہے جو زیادہ استعمال پر بھی باآسانی ایک دن چل جاتی ہے۔
V5s میں اینڈرائیڈ پر مبنی فن ٹچ 3.0 آپریٹنگ سسٹم کا استعمال کیا جارہاہے جو کہ نہ صرف فون پر برق رفتاری سے کام کرتا ہےبلکہ اینڈرائیڈ میں بہت سے نئے فیچرز کا اضافہ بھی کرتا ہے۔
ویوو V5s Matte Black اب پورے پاکستان میں 29,999 کی مناسب قیمت میں دستیا ب ہے۔ ویوو اپنے تمام سمارٹ فونز کے ساتھ ایک سال کی وارنٹی فراہم کررہی ہے اور اسکے ساتھ پہلی بار پاکستان میں 15 دن تک مفت ریپلیس منٹ وارنٹی بھی فراہم کی جارہی ہے۔ تمام سمارٹ فون ایسیسریز کے ساتھ 6 ماہ کی وارنٹی بھی دی جارہی ہے۔

یہ خبر اُردو پوائنٹ پر شائع کی گئی۔ خبر کی مزید تفصیل پڑھنے کیلئے کلک کیجئے
تاریخ اشاعت: 2017-07-21

مینوفیکچرر کا نام     :     ویوو

ویوو کے مزید عنوان پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں