vivo NEX 3S 5G arrives with Snapdragon 865, UFS 3.1 storage

Vivo NEX 3S 5G Arrives With Snapdragon 865, UFS 3.1 Storage

ویویو نے سنیپ ڈریگن 865 کے ساتھ نیکس 3 ایکس فائیو جی فون پیش کر دیا

ویوو نے حال ہی میں ویویو  نیکس 3 فائیو جی کا جانشین پیش کر دیا ہے۔ویویو نیکس 3 ایس فائیو جی کے ہارڈ وئیر میں سب سے بڑی تبدیلی سنیپ ڈریگن 865 چپ  سیٹ کی ہے، جس میں فائیو جی کا حامل سنیپ ڈریگن ایکس 55 موڈیم ہے، جو این ایس اے +ایس  اے کو سپورٹ کرتا ہے۔
اس فون میں اب ایل پی ڈی ڈی آر 4 ایکس کی بجائے ایل پی ڈی ڈی آر 5 میموری ہے، جس سے اس کی بینڈ وڈتھ میں 29 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔
فون میں انٹرنل  سٹوریج اب 256 جی بی یو ایف ایس 3.1 ہے۔ اس کی کارکردگی موجودہ سمارٹ فونز میں استعمال ہونے والی  یو ایف ایس 3.0  سے کافی بہتر ہے۔
اس فون  کا ڈسپلے وہی 6.89 انچ فل ایچ ڈی پلس سپرایمولینڈ ہے لیکن اب یہ صرف ایچ ڈی آر 10 کو ہی نہیں بلکہ ایچ ڈی آر 10 پلس کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔
فون میں کیمرہ سیٹ اپ  پچھلے فون جیسا ہی ہے۔

(جاری ہے)

اس فون کا مین کیمرہ f/1.8 اپرچر کے ساتھ 64 میگا پکسل، ٹیلی فوٹو کیمرہ f/2.5 اپرچر کے ساتھ 13 میگا پکسل اور الٹرا وائیڈ کیمرہ f/2.2 اپرچر کے ساتھ13 میگا پکسل کا ہے۔

اس فون میں  ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 16 میگا پکسل کا موٹرائزڈ پاپ اپ سیلفی کیمرہ ہے۔
اس فون میں  ویویو کی 44Wفاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔چین میں اس فون کے 8 جی بی / 256 جی بی ورژن کی قیمت 4998 یوان یا 720 ڈالر اور 12 جی بی / 256 جی بی ورژن 5298 یوان یا 760 ڈالر ہے۔یہ دونوں ورژن 14 مارچ سے فروخت کے لیے پیش کر دئیے جائیں گے۔
vivo NEX 3S 5G arrives with Snapdragon 865, UFS 3.1 storage
تاریخ اشاعت: 2020-03-10

More Technology Articles