vivo S1 arrives with 6.53-inch display and 24.8MP pop-up selfie camera

Vivo S1 Arrives With 6.53-inch Display And 24.8MP Pop-up Selfie Camera

ویوو نے 6.53 انچ ڈسپلے اور 24.8 میگا پکسل پاپ اپ سیلفی کیمرہ کے ساتھ ویوو ایس 1 لانچ کر دیا

چینی فون ساز کمپنی  ویوو نے اپنا تازہ ترین سمارٹ فون ایس 1 متعارف کرا دیا ہے۔ اس مڈرینج فون کا ڈیزائن اس ماہ کے شروع میں متعارف کرائے گئے  ویوو وی 15 سے ملتا جلتا ہے۔ اس کا ہارڈ وئیر بھی وی 15 جیسا ہی ہے۔
ایس 1 میں 6.53 انچ فل ایچ ڈی پلس نوچ لیس ڈسپلے ہے، جس کی ایسپکٹ ریشو 19.5:9 ہے۔ اس میں ہیلیو پی 70 ایس او سی،  6 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔
انٹرنل سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
ایس 1 میں 24.8 میگا پکسل کا پاپ اپ سیلفی کیمرہ اور بیک پر ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ  ہے۔

(جاری ہے)

  فون کے بیک کیمرہ سیٹ اپ میں ریگولر کیمرہ 12 میگا پکسل، وائیڈ اینگل 8 میگا پکسل اور ڈیتھ سنسر 5 میگا پکسل ہے۔
ویوو ایس 1 میں کمپنی کا Jovi اے آئی بیسڈ وائس اسسٹنٹ ہے، جسے بائیں جانب موجود خصوصی بٹن سے ایکٹیو کیا جا سکتا ہے۔

اس فون میں ایک گیم ٹربو موڈ بھی ہے، جس سے صارفین گیمز سے بہتر طور پر لطف اندوز ہو سکیں گے۔
یہ فون آئس لیک بلیو اور پیٹ پنک کلر میں پیش کیا گیا ہے۔اس فون میں فنگرپرنٹ ریڈر کو بیک سائیڈ پر نصب کیا گیا ہے۔ اس  میں  18W فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ  3940 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ اس فون کی قیمت 2298 یوان یا 342 ڈالر یا 304 یورو ہے۔ اس کی فروخت کا آغاز 1 اپریل سے ہوگا۔
تاریخ اشاعت: 2019-03-28

More Technology Articles