vivo S6 5G announced with 6.44" AMOLED display and Exynos 980

Vivo S6 5G Announced With 6.44" AMOLED Display And Exynos 980

ویوو نے 6.44 انچ ایمولیڈ ڈسپلے اور ایگزینوس 980 کے ساتھ ویوو ایس 6 فائیو جی کا اعلان کر دیا

ویوو کی طرف سے تازہ ترین مڈرینج فون ایس 6 فائیو جی پیش کر دیا گیا ہے۔ اس فون میں ایمولیڈ سکرین، چار کیمرے، ڈوئل موڈ فائیو جی کنکٹیویٹی، 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری اور سام سنگ کا ایگزینوس 980 چپ سیٹ ہے۔
ویوو ایس 6 فائیو جی کا 6.44 انچ ایمولیڈ ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس  ریزولوشن کو سپورٹ کرتا ہے۔۔ فون کے ڈسپلے میں ایک واٹر ڈراپ نوچ ہے جس میں اس کا 32 امیگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے۔
فون کی سکرین کا ایسپکٹ ریشو 20:9 ہے۔سیکورٹی کے لیے فنگر پرنٹ ریڈر ڈسپلے میں ہی شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)


فون کی بیک پر فون کا کواڈ کیمرہ سیٹ اپ ہے، جس میں مین کیمرہ 48 میگا پکسل، الٹراوائیڈ کیمرہ 8 میگا پکسل، میکرو کیمرہ 2 میگا پکسل اور ڈیپتھ کیمرہ 2 میگا پکسل کا ہے۔
فون میں ایگزینوس 980 چپ سیٹ کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی / 256 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔

4500 ایم اے ایچ کی بیٹری  18Wفاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔ اس فون میں اینڈروئیڈ 10 کے ساتھ فن ٹچ او ایس 10 انسٹال ہے۔
یہ فون سیاہ ، سفید اور نیلے رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں جبکہ اس کی فروخت کا آغاز 4 اپریل سے شروع ہوگا۔ اس فون کے 8 جی بی / 128 جی بی ورژن کی قیمت 2698 یوان یا 380 ڈالر جبکہ 8 جی بی / 256 جی بی ورژن کی قیمت 2998 یوان یا 425 ڈالر ہے۔
vivo S6 5G announced with 6.44" AMOLED display and Exynos 980
تاریخ اشاعت: 2020-04-01

More Technology Articles