بند کریں
جمعرات اکتوبر

مزید مضامین

حالیہ تبصرے

Humayun Rashid
zain0786@gmail.com
16-07-2018 00:41:25

wow,What a feature,keep it u

  مضمون دیکھئیے
طرق ہنی 22-06-2018 04:22:27

اسلام وعلیکم، آپ کی شائع کردہ ایک تحریر ۱۵ ناکام سٹارٹ اپس سے مندرہ کروڑ تک کا سفر، اس تحریر کو دوبارہ ایڈٹ کر کر کے میں نے اسے اپنے فیس بک گروپ، راہبر پر پوسٹ کیا ہے اگر آپ کو یہ ایڈٹنگ موزوں لگے تو مجھ سے اس کام کے لئے رابطہ کر سکتے ہیں۔ شکریہ

  مضمون دیکھئیے
Awais 24-04-2018 09:47:39

samjh he nahji ai

  مضمون دیکھئیے
Ahmad Khan 22-04-2018 13:04:47

This version is not available on play store and unable to install because this is the corrupt apk. this message is being show during installation on mobile.

  مضمون دیکھئیے
اویس رضا 30-03-2018 12:41:06

مجھے شامی کے موبائل اچھے لگتے ہیں اور اردو پوائنٹ کی خبریں آسان اور اردو میں ہوتی ہیں، آسان ویپ سائیڈ ہے ٹیکنالوجی ٹپش تیمور میری ویب سائیڈ ہے

  مضمون دیکھئیے
dr anwar kama ch 06-03-2018 15:26:22

very fruit full

  مضمون دیکھئیے
ویوو نے وی 9 یوتھ اور بنیادی خصوصیات کا حامل Y71 پاکستان میں متعارف کروا دیے
"وی9 یوتھ" وی9 جیسا ہی عمدہ ڈیزائن پیش کرتا ہے اور ایسی قیمت پر اعلیٰ کارکردگی کا حامل ہارڈویئر پیش کرتا ہے

وی9 سمارٹ فون کے کامیاب اجراء کے بعد صف اول کی عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ویوو نے لاہور کے فلیٹیز ہوٹل میں ایک تقریب کے دوران دو نئے اسمارٹ فونز "وی9 یوتھ" اور بنیادی فیچرز والا "وائی71" متعارف کروا دیے ہیں۔
"وی9 یوتھ" وی9 جیسا ہی عمدہ ڈیزائن پیش کرتا ہے اور ایسی قیمت پر اعلیٰ کارکردگی کا حامل ہارڈویئر پیش کرتا ہے جو عوام کی بڑی تعداد کی استطاعت کے مطابق ہے۔

نیا فون کیمرے اور فنگرپرنٹ پیڈ کے گرد سنہرے رنگ کی جھلک کے ساتھ ہر زاویے سے حیران کن نظر آتا ہے۔ رنگوں کا یہ امتزاج نفاست کے احساس کے ساتھ ایک جدید شکل بھی دیتا ہے۔
'ویوو وی9 یوتھ' کے اجراء کے ساتھ ہم نوجوان اور جدید صارفین کے لیے اپنے فلیگ شپ وی9 کی بہترین خصوصیات نئے روپ میں پیش کر رہے ہیں،" زہیر چوہان، برانڈ مینیجر ویوو پاکستان نے کہا۔

"یہ ڈیوائس ایسے صارفین کے لیے ہے جو مناسب قیمت میں مکمل اور بہترین اسمارٹ فون کا تجربہ چاہتے ہیں۔" جناب زہیر نے مزید کہا۔

90 فیصد اسکرین -سے-باڈی تناسب
"وی9 یوتھ " حیران کن طور پر 90 فیصد اسکرین-سے-باڈی تناسب کے ساتھ جدید 19:9 ایسپیکٹ ریشو فل ویو TM ڈسپلے 2.0 رکھتا ہے۔ 6.3 انچ کی بڑی ڈسپلے اس فون کی باڈی جو روایتی 5.5 انچ کے اسمارٹ فونز سے زیادہ بڑی نہیں، میں بخوبی نصب ہوجاتی ہے۔

یوں یہ اسمارٹ فون وڈیوز دیکھنے اور گیمنگ کے لیے ایک زبردست اور عمیق تجربہ پیش کر رہا ہے۔
90 فیصد اسکرین-سے-باڈی تناسب اور 1.75 ملی میٹر جتنے پتلے بیزلز کی بدولت یہ اسمارٹ فون دوسروں سے منفرد نظر آتا ہے اور دیکھنے کا بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے۔
پشت پر دو کیمرے ، AI Bokeh کے ساتھ
"وی9 یوتھ " پشت پر دو کیمرے رکھتا ہے، ایک بنیادی 16 میگا پکسل کا کیمرا غیر معمولی شفافیت کے لیے اور ایک 2 میگا پکسل کا ثانوی کیمرا جو منظر کی گہرائی کی عکس بندی کرتا ہے۔


انہیں آرٹی فیشل انٹیلی جنس ڈوئل ریئر کیمرا الگورتھم کی بھی مدد حاصل ہے جو تصاویر کی وسیع ڈیٹابیس کو استعمال کرتے ہوئے مشین لرننگ کی بنیاد پر تصاویر کو بہتر بناتا ہے۔ یہ حیران کنBokeh شاٹس بنا سکتا ہے جو پروفیشنل ڈی ایس ایل آر کیمروں کے نتائج تک کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور آسانی سے ہر تصویر کو ایک شاہکار بنا رہے ہیں۔
اے آئی سیلفی لائٹنگ اور فیس بیوٹی:
ہر تصویر کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی الگورتھم روشنی کو حقیقی اور جمالیاتی طور پر تقسیم کرنے کے لیے ایک سہ جہتی ماڈل تخلیق کرتا ہے۔

ماڈل -انداز کی تصاویر بنانے کے لیے روشنی کے مختلف انداز کا انتخاب کریں۔اور یوں کسی بھی ماحول کو اپنے پروفیشنل فوٹو اسٹوڈیو میں تبدیل کرنے کے لیے تیار ہو جائيں۔
"آرٹی فیشل انٹیلی جنس فیس بیوٹی "اسمارٹ موبائل فوٹوگرافی کا عروج ہے۔ دنیا بھر سے ایک ملین سے زیادہ چہروں کی تصاویر کے ڈیٹابیس کے ذریعے یہ ٹیکنالوجی آپ کی صنف، عمر، جلد کی رنگت اور ساخت کے ساتھ ساتھ روشنی کا اندازہ لگاتی ہے اور اس معلومات کو حیرت انگیز حد تک صاف اور خوبصورت سیلفیز لینے کے لیے استعمال کرتی ہے ۔

یہ آپ کی مخصوص سیٹنگ ترجیحات کو بھی سمجھ سکتا ہے اور ان سیٹنگز کو خودکار طور پر ہر اس تصویر پر لاگو کر سکتا ہے جو آپ کھینچیں۔
اسے اپنا ذاتی میک اپ آرٹسٹ سمجھیں جو ہر تصویر میں آپ کو قدرتی طور پر بہترین دکھانے کے لیے تیار ہو۔
اے آر اسٹیکرز اور اے آئی فیس ایکسس:
جب بات فن سیلفیز لینے کی ہو تو اے آر اسٹیکرز آپ کے نئے بہترین دوست ہیں۔

اپنا انداز منتخب کریں سپر-سوئٹ، فنی یا پنک اور صرف ایک کلک کے ذریعے خود کو تبدیل کرلیں۔شوخ و چنچل بنیں یا کچھ سنجیدہ تصاویر کا لطف اٹھانے کے لیے تیار ہو جائیں۔
نئی نسل کی اے آئی فیس ایکسس ٹیکنالوجی کے ساتھ "وی9 یوتھ "آپ کے چہرے کے خدوخال کو اسکین کرتا ہے اور ایکٹیویٹ ہوتے ہی فون اَن لاک ہو جاتا ہے۔ یہ اپنے فون تک رسائی کے لیے زیادہ اسمارٹ اور مستقبل بین طریقہ ہے۔


جدید گیم موڈ اور پکچر-اِن-پکچر:
گیم موڈ آنے والی کالز، ایپ نوٹیفکیشنز اور دیگر الرٹس کو آپ کا گیم متاثر نہیں کرنے دیتا، تاکہ آپ گیمنگ پر توجہ رکھیں۔
گیمز کے لیے پکچر-اِن-پکچر فیچر میں اسکرین دو حصوں میں تقسیم کرنے کے لیے تین انگلیوں کو نیچے کی طرف چلائيں۔ نیا بنایا گیا گیمنگ کی بورڈ بھی ہے جو آپ کی پوری اسکرین کو استعمال نہیں کرتا، تاکہ آپ گیمنگ کے ساتھ باآسانی چیٹ بھی کر سکیں۔


قیمت اور دستیابی:
"وی9 یوتھ" پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں کالے اور سنہرے رنگوں میں 32,999 روپے کی قیمت میں دستیاب ہے جبکہ" ویوو وائی71" 17,999 میں دستیاب ہے۔
وی9 یوتھ کی تکنیکی خصوصیات:
• آپریٹنگ سسٹم: فن ٹچ او ایس 4.0 جو اینڈرائیڈ 8.1 اوریو پر مبنی ہے
• اسکرین: 6.3 انچ آئی پی ایس Capacitive ٹچ اسکرین/ان-سیل 2.5 ڈی گلاس اور فل ایچ ڈی پلس ریزولیوشن (2280*1080) کے ساتھ۔


• کیمرہ: سامنے 16 میگاپکسل، ایف2.0 اپرچر / پچھلا 16 میگاپکسل+2 میگاپکسل، ایف2.0 اپرچر اے آئی سیلفی لائٹنگ اور ریئر فلیش
• ریم: 4جی بی
• پیمائش: 154.81x75.03x7.89 ملی میٹر
• وزن: 150 گرام
• بیٹری: 3260 ملی ایمپیئر آوور
• اسٹوریج: 32 جی بی انٹرنل، 256 جی بی کی کارڈ سلاٹ کے ساتھ
• کنیکٹیوٹی: یو ایس بی، وائی فائی، بلوٹوتھ، ایف ایم، او ٹی جی
• نیٹ ورک: ڈوئل اسٹینڈبائی 4جی، ایل ٹی ای، 3جی اور 2جی
• کارڈ سلاٹس: 2 نینو سمز + 1 مائیکرو ایس ڈی کارڈ


یہ خبر اُردو پوائنٹ پر شائع کی گئی۔ خبر کی مزید تفصیل پڑھنے کیلئے کلک کیجئے
تاریخ اشاعت: 2018-05-01

: متعلقہ عنوان

مینوفیکچرر کا نام     :     ویوو

ویوو کے مزید عنوان پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

متعلقہ مضامین