vivo X20 and X20 Plus unveiled with Snapdragon 660

Vivo X20 And X20 Plus Unveiled With Snapdragon 660

ویوو نے 18:9 فل ویو سکرین کے ساتھ ایکس 20 اور ایکس 20 پلس متعارف کرا دئیے

ویوو نے کچھ ماہ پہلے ہی ایکس 9 ایس اور ایکس 9 ایس پلس متعارف کرائے تھے۔ اب کمپنی نے ایکس 20 اور ایکس 20 پلس کو بھی لانچ کر دیا ہے۔
فل ویو، قریباً بیزل لیس سکرین، 18:9 ایسپکٹ ریشو اور ڈوئل رئیر کیمرہ تو دونوں ماڈلز میں ہی ہیں لیکن نارمل ماڈل اور پلس ماڈل میں فرق ڈسپلے اور بیٹری سائز کا ہے۔
ویوو ایکس کا ڈسپلے 6.01 انچ 1,080x2,160 سپر ایمولیڈ ٹچ سکرین، ہے۔

اس کا رئیر کیمرہ 12 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کا ہے جبکہ سیلفی کیمرہ 12 میگا پکسل ہے۔ فرنٹ پر چونکہ بیزل کو کم کیا گیا ہے، اس لیے اس فون میں فنگرپرنٹ سنسر کو بیک پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس فون میں کوالکوم کا اپرمڈ رینج سنیپ ڈریگن 660 ایس او سی کے ساتھ 2.2 گیگا ہرٹز اوکٹا کور سی پی یو ہے۔فون کی ریم 4 جی بی اور انٹرنل سٹوریج 64 جی بی ہے۔

(جاری ہے)

اس میں 3245 ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ اینڈروئیڈ 7.1.1 نوگٹ آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہے۔


ایکس 20 پلس کا ڈسپلے 6.43 انچ ی سپر ایمولیڈ ہے جس کی ریزولوشن ویوو ایکس 20 جیسی ہی ہے۔ اس میں ویوو نے 3905 ایم اے ایچ کی بیٹری بیٹری شامل کی ہے۔ ایکس 20 کی پیمائش 155.85 x 75.15 x 7.2ملی میٹر اور وزن 159 گرام ہے جبک ایکس 20 پلس کی پیمائش 165.32 x 80.09 x 7.45ملی میٹر اور وزن 181.5 گرام ہے۔
ویوو ایکس 20 اور ایکس 20 پلس کی پری بکنگ 25 ستمبر سے شروع ہوگی جبکہ فون کی فراہمی کا آغاز 30 ستمبر سے ہوگا۔ ایکس 20 کی قیمت 2998 یوان یا 454 ڈالر ہے جبکہ ایکس 20 پلس کی قیمت 3498 یوان یا 530 ڈالر ہے۔ دونوں ماڈل گولڈ، روز گولڈ اور سیاہ رنگوں میں دستیاب ہونگے۔
ان سمارٹ فونز کی چین سے باہر دستیابی کے بارے میں ابھی کسی قسم کی اطلاعات نہیں ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-09-21

More Technology Articles