Vivo X5Max+ is an updated X5Max with bigger battery

Vivo X5Max+ Is An Updated X5Max With Bigger Battery

ویووایکس 5 میکس کا نیا ورژن ویوو ایکس5 میکس پلس بھی متعارف کرا دیا گیا

ویوو ایکس5 میکس(X5Max) کو پچھلے سال دسمبر میں لانچ کیا گیا تھاجو حیرت انگیز طور پر بہت پتلا تھا۔ اس کی موٹائی 4.75 ملی میٹر تھی۔ اسی میں ویوو نے 5.5 انچ 1080p ڈسپلے، سنیپ ڈریگن 615 اوکٹا کور پراسیسر، 13 میگا پکسل رئیر کیمرہ اور ڈوئل سم کو متعارف کرا دیا تھا۔ اس موبائل میں بس ایک ہی کمی تھی کہ اس کی بیٹری صرف 2000 ایم اے ایچ کی تھی۔ بیٹری اور اوور ہیٹنگ کی وجہ سے اس سمارٹ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔


اب ویوو نے اس سمارٹ کے نئے ورژن کو متعارف کرایا ہے۔

(جاری ہے)

ویوو ایکس5میکس پلس(Vivo X5Max+) کا ڈیزائن وہی ہے جو پہلے ورژن کا تھا۔ مگر اس میں چپ سیٹ اور بیٹری مختلف ہے۔
نئے سمارٹ فون میں 2300 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ اس کے علاوہ اس میں میڈیا ٹیک MT6752 اوکٹاکور1.7 کورٹیکس-اے53 پراسیسر ، Mali-T760MP2 جی پی یو اور 2 جی بی ریم ہے۔
نئے ہارڈ وئیر کا اثر نئے ماڈل کی جسامت پر بھی پڑا ہے۔ویوو ایکس 5میکس پلس اب 5.1 ملی میٹر موٹا ہے۔آپریٹنگ سسٹم کے معاملے میں سیٹ میں وہی اینڈریوڈ 4.4 کٹ کیٹ ہے۔ اس کی قیمت وہی ہے جو اس سے پچھلے ماڈل کی تھی یعنی 2998 چائینیز ین یا 430 یوروز۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-03

More Technology Articles