vivo Y3 goes official with Helio P35 SoC, triple rear cameras, and a 5,000 mAh battery

Vivo Y3 Goes Official With Helio P35 SoC, Triple Rear Cameras, And A 5,000 MAh Battery

تین کیمروں اور 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ ویوو ائی3 متعارف کرا دیا گیا

ویوو وائی 3 کے بارے میں لیک خبریں  پچھلے ہفتے سامنے آئی تھیں۔ اب یہ فون باضابطہ طور پر جاری کر دیا گیا ہے۔اس فون میں ہیلیو پی 35 ایس او سی  ، 4 جی بی ریم اور 128 جی بی قابل توسیع انٹرنل سٹوریج ہے۔ فون میں  اینڈروئیڈ پائی بیسڈ Funtouch OS 9 انسٹال ہے۔
وائی 3 کی سکرین ٹو باڈی ریشو 89 فیصد ہے۔ اس کا ڈسپلے 6.35 انچ ایل سی ڈی ہے۔ فون کے ڈسپلے کی ریزولوشن 1544 x 720  پکسلز اور ایسپکٹ ریشو 19.3:9 ہے۔

فوٹو گرافی کے لیے فون میں بیک پر ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔

(جاری ہے)

ان میں مین کیمرہ 13 میگا پکسل (f/2.2)، دوسرا 8 میگا پکسل وائیڈ اینگل (f/2.2) اور تیسرا 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر (f/2.4) ماڈیول ہے۔ فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے جو کہ اس کی واٹر ڈراپ نوچ میں نصب ہے۔
ویوو وائی 9 کے دوسرے فیچرز میں فون کی بیک پر فنگر پرنٹ ریڈر، فیس انلاک، اے آئی بیسڈ ڈیجیٹل اسسٹنٹ جوی (Jovi)، ایزی موڈ اور گیم کیوب نامی ای – سپورٹس موڈ ہے۔


سمارٹ فون میں ہیڈ فون جیک بھی ہے۔ اس میں 18W Dual-Engine Fast Charging سپورٹ کے ساتھ 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ تاہم اسے یو ایس بی – سی کی بجائے مائیکرو یو ایس بی پورٹ سے چارج کیا جا سکتا ہے۔
چین میں ویوو وائی 3  کی قیمت 1498 یوان یا 216 ڈالر ہے۔ اسے جے ڈی ڈاٹ کام یا ویوو کے آن لائن سٹور سے خریدا جا سکتا ہے۔
تاریخ اشاعت: 2019-05-18

More Technology Articles