vivo Z3 is official with Snapdragon 670 and Snapdragon 710
ویوو نے سنیپ ڈریگن 670 اور سنیپ ڈریگن 710 کے ساتھ ویوو زیڈ 3 متعارف کرا دیا
ویوو نے ستمبر کے شروع میں چین میں وی 11 سمارٹ فون متعارف کرایا تھا۔ اس کے بعد بھارت میں وی 11 پرو لانچ کیا۔ اس کے بعد کمپنی نے اس فون کا ایک سستا ورژن وی 11 آئی ہر جگہ متعارف کرایا۔ اس کے بعد چین میں ہیلیو پی 60 اور بیک فنگرپرنٹ ریڈر کے ساتھ زیڈ 3 آئی متعارف کرایا۔
اسی روش کو برقرار رکھتے ہوئے ویوو زیڈ 3 بھی لانچ کر دیا گیا ہے اس فون کے دو ورژن الگ الگ چپ سیٹس کے ساتھ لانچ کیے گئے ہیں۔
Z3 V1813BA میں سنیپ ڈریگن 670 چپ سیٹ ہے، جس میں دو Kryo 360کور 2 گیگا ہرٹز کی اور 6 کور 1.7 گیگا ہرٹز کی ہیں۔ اس میں 4 جی بی کی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
Z3 V1813DA میں سنیپ ڈریگن 710 چپ سیٹ ہے۔
(جاری ہے)
اس میں سی پی یو کنفگریشن تو وہی ہے لیکن اس کی کلاک سپیڈ زیادہ یعنی 2.2 گیگا ہرٹز ہے۔
اس میں 6 جی بی ریم اور 64 جی بی یا 128 جی بی سٹوریج ہے۔حیرت انگیز طور پر ویوو نے زیڈ 3 میں کیمروں کو ڈاؤن گریڈ کر دیا ہے۔ فون میں 25 میگا پکسل سیلفی کیمرے کی بجائے صرف 12 میگا پکسل ڈوئل پکسل سنسر ہے۔ فون کا رئیر کیمرہ 16 میگا پکسل + 2 میگا پکسل ہے۔
ویوو نے اگر تمام فونز میں کوئی چیز تبدیل نہیں کی تو وہ ان کی 6.3 انچ ایل سی ڈی ہے جس کی ریزولوشن 1080p ہے اور سکرین میں سیلفی کیمرہ کے لیے چھوٹی سی نوچ ہے۔ فون کے سپیکر ٹاپ پر بیزل / ایج میں سکرین اور رم کےدرمیان ہیں۔ فون کی بیٹری 3315 ایم اے ایچ کی ہے، جسے مائیکرو یو ایس بی پورٹ سے چارج کیا جا سکتا ہے۔
یہ فون تین فینسی رنگوں Starry Night، Aurora Blue اور Dream Powder میں دستیاب ہے۔ سنیپ ڈریگن 670 چپ سیٹ میں 4 جی بی / 64 جی بی ورژن کی قیمت 1598 یوان یا 230 ڈالر ہے۔ سنیپ ڈریگن 710 / 6 جی بی / 64 جی بی آپشن کی قیمت 1898 یوان یا 275 ڈالر ہے۔ سب سے پاور فل سنیپ ڈریگن 710 / 6 جی بی / 128 جی بی ورژن کی قیمت 2298 یوان یا 330 ڈالر ہے۔ یہ فون ویوو کے آن لائن سٹور پر فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry