vivo Z6 5G announced: Snapdragon 765G SoC, dual-mode 5G and 44W charging

Vivo Z6 5G Announced: Snapdragon 765G SoC, Dual-mode 5G And 44W Charging

ویویو نے سنیپ ڈریگن 765 جی ایس او سی اورڈوئل موڈ فائیو جی کے ساتھ زیڈ 6 فائیو کا اعلان کر دیا

چینی فون ساز کمپنی نے پچھلے سال جولائی میں زیڈ 5 کو لانچ کیا تھا۔ اب کمپنی نے اس کے جانشین  ویویو زیڈ 6  فائیو جی  (vivo Z6 5G) کو لانچ کر دیا ہے۔
ویویو زیڈ 6 فائیو جی میں 6.57 انچ  20:9 ڈسپلے ہے، جس کی ریزولوشن 2400x1080 پکسل ہے۔ اس کی سہ طرفہ پتلی بیزل کے باعث اس فون کی سکرین ٹو باڈی ریشو 90.74 فیصد ہے۔ اس کی سکرین میں اوپر دائیں طرف 3.85 ایم ایم کا پنچ ہول ہے، جس میں فون کا 16 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔

اس کی بیک پر فنگرپرنٹ سکینر کے ساتھ ایل شیپ کواڈ کیمرہ سیٹ اپ ہے، جس میں مین کیمرہ 48 میگا پکسل، الٹرا وائیڈ (112 ڈگری فیلڈ آف ویو) 8 میگا پکسل، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل کا ڈیپتھ سنسر ماڈیول ہے۔
یہ کیمرہ RAW فارمیٹ میں بھی تصاویر بنا سکتا ہے۔  اس فون میں 144 بلٹ اِن کیمرہ پوز ہیں جو پوز بنانے کے حوالے سے رہنمائی کرتے ہیں اور اپ کی بہترین انسٹاگرام تصویر بنانے میں مدد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)


زیڈ 6 فائیو جی میں ڈؤئل موڈ فائیو جی (SA/NSA) کی سپورٹ بھی ہے۔اس میں سنیپ ڈریگن 765جی ایس او سی کے ساتھ 6 جی بی یا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔
زیڈ 6 فائیو جی میں اینڈروئیڈ 10 بیسڈ فن ٹچ او ایس 10 انسٹال ہے، جس میں ملٹی ٹربو 3.0، گیم سپیس 3.0 اور گیم باکس جیسے فیچرز ہیں۔
اس فون میں کمپنی نے پی سی گریڈ لیکوئیڈ کولنگ سسٹم کا وعدہ کیا ہے جو 85 ایم ایم  لیکوئیڈ کولنگ ہیٹ ڈسپنسنگ پائپ کا استعمال کرتا ہے۔
اس کے علاوہ یہ 10,000mm² ایریا کے ملٹی لیئر گریفائٹ ہیٹ سنک کا استعمال کرتا ہے۔
ویویو زیڈ 6 فائیو جی میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جسے یو ایس بی – سی کے ذریعے 44W  پر چارج کیا جا سکتا ہے۔ صرف 35 منٹ کی چارجنگ سے فون کو 70 فیصد اور مزید 30 منٹ کی چارجنگ سے 100 فیصد تک چارج کیا جا سکتا ہے۔
اس فون میں 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک بھی ہے۔ اسے تین رنگوں آئس ایچ، انٹرسٹیلر سلور اور اورورا بلیک میں پیش کیاگیا ہے۔
زیڈ 6 فائیو جی کے 6 جی بی / 128 جی بی ماڈل کی قیمت 2298 یوان یا 330 ڈالر ہےجبکہ 8 جی بی / 128 جی بی ماڈل کی قیمت 2598 یوان یا 373 ڈالر ہے۔ چین میں اس کی فروخت کا آغاز 29 فروری سے ہوگا۔
vivo Z6 5G announced: Snapdragon 765G SoC, dual-mode 5G and 44W charging
تاریخ اشاعت: 2020-02-29

More Technology Articles