WD and SanDisk unveil new SSDs

WD And SanDisk Unveil New SSDs

ویسٹرن ڈیجیٹل اور سان ڈسک نے نئی ایس ایس ڈیز لانچ کردیں

ویسٹرن ڈیجیٹل اور اس کی ذیلی کمپنی سان ڈسک نے 64 لیئر 3D NAND پر بنائی گئی نئی ایس ایس ڈیز متعارف کرا دی ہیں۔ ان کی گنجائش 250 جی بی سے لیکر 2 ٹیرا بائٹ تک ہے۔تمام ایس ایس ڈیز تقریباً ایک سی ہی لگتی ہیں لیکن ڈبلیو ڈی کی ایس ایس ڈیز2.5”/7mm اور m.2 2280 فارم فیکٹر کی حامل ہیں جبکہ سان ڈسک صرف 2.5” میں ہے۔ دونوں ایس ایس ڈی کے ماڈلز Marvell کنٹرولر بیسڈ ہیں۔

(جاری ہے)

زیادہ گنجائش کی ایس ایس ڈی کی رفتار 560 میگا بائٹس فی سیکنڈ read، 550 میگا بائٹس فی سکینڈ write ہے۔ اس کے علاوہ اٹکل سے read/write میں یہ 95K/84K IOPS کی حامل ہے۔ بنیادی 250 جی بی ماڈل اگرچہ کچھ سست رفتار ہے لیکن اتنا زیادہ بھی نہیں۔ ان ڈرائیوز کو 250 جی بی، 500 جی بی، 1 ٹی بی اور 2 ٹی بی گنجائش کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔ یہ ڈرائیو اس سال کی تیسری سہ ماہی میں دستیاب ہونگی۔ 250 جی بی ماڈل کی قیمت تو 100 ڈالر ہے جبکہ زیادہ گنجائش کی ڈرائیو کی قیمت کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔ ان ڈرائیو کو 3 سالہ وارنٹی پر فروخت کیا جائے گا جبکہ یہ 1.75 million hours MTBF ریٹڈ ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2017-05-30

More Technology Articles