What are the smartphones that are best for the middle class?

What Are The Smartphones That Are Best For The Middle Class?

وہ کون سے اسمارٹ فونز ہیں جو متوسط طبقے کیلئے بہترین ہیں؟

کہتے ہیں ضرورت ایجاد کی ماں ہے اور ان ہی ضرورتوں میں سے ایک ضرورت کے پیش نظر موبائل فون وجود میں آیا جس کے تحت بڑھنے والی ضرورتوں کی وجہ سے دن بہ دن ا ن موبائل فونز میں ترقی ہوتی رہی اوران ترقیوں کے بعد اب جو چیز سامنے آئی ہے اسے ہم "اسمارٹ فون" کہتے ہیں۔ا سمارٹ فونز اب صرف فون نہیں بلکہ ان میں موجود مختلف فیچرز اور اپلیکیشنز نے ا نہیں روزمرہ زندگی کا حصہ بنادیا ہے جس کے بغیر بہت سے لوگوں کا گزارا ناممکن تصور کیا جانے لگا ہے۔
اسمارٹ فونز لوگوں کی ضرورت تو بن گئے لیکن ہر کسی کی اتنی گنجائش نہیں ہوتی کہ وہ تمام خوبیوں والا اسمارٹ فون خرید سکیں کیونکہ زیادہ فیچرز والے اسمارٹ فونز زیادہ مہنگے ہوتے ہیں جو ہر کسی کی قوتِ خرید میں نہیں ہوتے۔

(جاری ہے)


ایسے لوگوں کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے کچھ کمپنیزنے انتہائی مناسب قیمت میں بے پناہ فیچرز رکھنے والے اسمارٹ فونز متعارف کروائے ہیں جو لوگوں کی ضرورت کو بھی پورا کر رہے ہیں اور قابلِ خرید بھی ہیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کون کون سے اسمارٹ فونز ہیں جو مناسب قیمت میں بہترین فیچرز فراہم کر رہے ہیں۔
حال ہی میں موٹرولا نے اپنے انتہائی سستے اسمارٹ فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔ موٹو سی اور موٹو سی پلس نامی فونز ترقی پذیر ممالک کے لیے تیار کیے گئے ہیں جہاں سستی ڈیوائسز کی مانگ بہت زیادہ ہے جس کا تھری جی ورڑن 89 یورو (10 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ فور جی ورڑن 99 یورو (11 ہزار روپے سے زائد) کا ہے۔
اس کے مقابلے میں موٹو سی پلس کی قیمت 119 یورو (ساڑھے تیرہ ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔
اس کے علاوہ حال ہی میں کیو موبائل کا جدید فیچرز سے لیس موبائل فون ایم 6 لانچ کردیا گیا ہے ۔کمپنی کے مطابق یہ کیو موبائل کابہت زیادہ طاقتور اسمارٹ فون ہے ۔جس کی قیمت 29 ہزار 500 روپے ہے۔
اسی طرح سام سنگ م کے جے 5، اور جے 7 اسمارٹ فونز بھی بہترین خوبیا ں رکھتے ہیں۔
جے 7 کی کل قیمت 290 ڈالر ہے یعنی پاکستانی 29500 ہزار روپے اور جے 5 کی قیمت 225 ڈالر ہے یعنی پاکستانی22900 روپے ہے۔
جہاں بات ہورہی ہے کم خرچ میں بہترین اسمارٹ فونز کی تو اوپو اس دوڑ میں میدان مار گیا ہے ۔ جس کی وجہ وہ خاصیت ہے جو صرف اوپو نے اپنے اسمارٹ فونز میں پیش کی ہے۔ دنیا میں اسمارٹ فون کی جدت پر کام کرنے والے صف اول کے ٹیکنالوجی ادارے اوپو نے سیلفی ایکسپرٹ ایف تھری (F3)کے نام سے درمیانی رینج کا ایک اور جدید ترین اسمارٹ فون متعارف کروادیا ہے۔
جس کی قیمت 34 ہزار 899 روپے ہے۔
F3 اسمارٹ فون میں ڈوئل سیلفی کیمرا ہے جس میں 16 میگا پکسل کا ایک سیلفی کیمرا اپنی انفرادی سیلفیز لینے کے لئے ہے جبکہ دوسرا وائیڈ اینگل لینس گروپ سیلفی لینے کے لئے ہے۔ اس کی بدولت وسیع منظر کشی ہوتی ہے اور عام سیلفی کیمرے کے مقابلے میں دو گنا بڑا منظر پیش کرتا ہے۔ اس میں P6لینس اعلیٰ معیار کا پیشہ ورانہ امیج کوالٹی برقرار رکھتا ہے جو بہترین گروپ سیلفیز کھینچنے کو یقینی بناتا ہے۔
اس قیمت میں بے شمار خوبیوں کے ساتھ اوپو کے اسمارٹ فونز رواں سال کامیابیوں کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں جو کہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے صارفین کیلئے بھی انتہائی موزوں ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2017-06-01

More Technology Articles