with Nailbot you can print emojis and selfies straight on to your fingernails

With Nailbot You Can Print Emojis And Selfies Straight On To Your Fingernails

نیل بوٹ ، ناخنوں پر پرنٹنگ کرنے والا پرنٹر

ناخن پر آرٹ کےنمونے بنانے کےلیے ایک ڈیوائس تیار ہوچکی ہے۔ اس ڈیوائس اور سمارٹ فون کی مدد سے ناخن پر ایموجیز اور سیلفیز پرنٹ کی جا سکیں گی۔
نیل بوٹ نام کی اس ڈیوائس کی موجد کا نام پری والیا ہے جو کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ اینڈی گوگو کی مدد سے اس ڈیوائس کو لانچ کر رہی ہے۔
پری والیا نے بتایا کہ تین سال پہلے اس کے ذہن میں خیال آیا کہ اپنے ناخنوں کی دیکھ بھال کے لیے اسے کتنی محنت کرنا پڑتی ہے۔

(جاری ہے)

اس نے اس مسئلے کا آسان حل تلاش کرنا شروع کردیا۔جب اسے کوئی حل نہ ملا تو اس نے نیل بوٹ بنانے کا فیصلہ کیا۔
نیل بوٹ فون پر ایک ایپلی کیشن استعمال کرتی ہے، جس کی مدد سےفون سے تصاویر پرنٹ کے لیے بھیجی جاتی ہیں۔پرنٹ کی بٹن دباتے ہیں تصاویر پالش کیے ہوئے ناخنوں پر پرنٹ ہو جاتی ہے۔یہ ڈیوائس صرف ایموجیز ہی نہیں بلکہ سیلفی کو بھی ناخن کے سائز میں ناخن پر پرنٹ کر سکتی ہے۔
نیل بوٹ کی قیمت 199 ڈالر ہے، جس میں کلر کارٹریج اور پرنٹ سے پہلے ناخن پر لگانے والی پالش کی قیمت بھی شامل ہے۔

with Nailbot you can print emojis and selfies straight on to your fingernails
تاریخ اشاعت: 2015-11-29

More Technology Articles