Xiaomi Black Shark Helo debuts with 10GB of RAM and AMOLED screen

Xiaomi Black Shark Helo Debuts With 10GB Of RAM And AMOLED Screen

شومی نے 10 جی بی ریم اور ایمولیڈ سکرین کے ساتھ Black Shark Helo متعارف کرا دیا

اپنے وعدے کے مطابق شومی نے بلیک شارک(تفصیلات اس صفحے پر) کے بعد بلیک شارک ہیلو(Black Shark Helo) بھی متعارف کرا دیا ہے۔ اس سمارٹ فون میں بھی کمپنی نے پاور فل ہارڈ وئیرز، زبردست فیچرز اور قیمت سے صارفین کو متاثر کیا ہے۔
اس دونوں سمارٹ فونز میں بنیادی فرق سکرین کا ہے۔
نئے بلیک شارک ہیلو میں نوچ کے بغیر اورFHD+(1080 x 2160) ریزولوشن کے ساتھ 6.1 انچ ایمولیڈ ڈسپلے ہے۔ اس فون کا ریفریش ریٹ 60 ہرٹز ہے۔ اس ڈیوائس کو کمپنی نے 6 جی بی یا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج آپشن کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔ تاہم اس کا ایک پریمیم آپشن بھی ہے جس میں 10 جی بی ریم اور 256 جی بی انٹرنل سٹوریج ہوگی لیکن اس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے سپورٹ کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

(جاری ہے)


اس ڈیوائس کا مین کیمرہ تیز رفتار f/1.75 لینز اور بڑے 1.25μm پکسل کے ساتھ 12 میگا پکسل ہے۔ سیلفی کیمرہ f/2.2 اپرچر کےساتھ 20 میگا پکسل کا ہے۔
شومی بلیک شارک ہیلو میں کوئیک چارج 3.0 سٹینڈرڈ سپورٹ کے ساتھ 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ فون کے آپریٹنگ سسٹم کے بارے میں تو معلومات فراہم نہیں کی گئیں لیکن اندازہ ہے کہ اس میں شومی کے MIUI 10  کے ایندڑوئیڈ 8.1 اوریو انسٹال ہوگا۔

اس فون کے 6 جی بی اور 8 جی  بی ریم ورژن کے ساتھ ایک اینا لاگ سٹک فراہم کی جائے گی جبکہ 10 جی بی ریم ماڈل کے ساتھ دو کنٹرولر ہونگے۔ دونوں ہی فون کی دونوں سائیڈوں پر اٹیچ کیے جا سکیں گے۔ فون کو گیمنگ موڈ میں منتقل کرنے کے لیے اس میں ایک ہارڈ وئیر بٹن بھی ہے۔
فون میں Gamer Studio ایپ سے صارفین سی پی یو، ڈسپلے، نیٹ ورک اور دوسری سیٹنگ کے حوالےسے مختلف گیمنگ پروفائل بنا سکتے ہیں۔
یہ پروفائل Shark Code فیچر کی مدد سے شیئر بھی کیے جا سکتے ہیں۔ شومی نے فون کے فرنٹ فیسنگ سٹیریو سپیکرکو بھی بہتر کیا ہے۔ اس کی سکرین اب ایچ ڈی آر کو سپورٹ کرتی ہے اور اس میں کولنگ کا سسٹم بھی بہتر بنایا گیا ہے۔
فون میں Pixelworks کی الگ سے ایک چپ ہے جو رئیل ٹائم میں ایس ڈی آر کو ایچ ڈی آر میں کنورٹ کرتی ہے۔
بدقسمتی سے فون میں ہیڈفون جیک نہیں ہے۔
گیمنگ فون ہو اور اس میں ہیڈفون جیک نہ ہوں، شومی کا یہ فیصلہ کچھ زیادہ بہتر نہیں لگتا۔
اس فون کے 6 جی بی ریم ماڈل کی قیمت 3199 یوان یا 460 ڈالر، 8 جی بی ماڈل کی قیمت 3499 یوان یا 505 ڈالر ہے۔ یہ فون فی الحال صرف چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ فون کے 10 جی بی ریم / 256 جی بی سٹوریج ماڈل کی قیمت اور دستیابی کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کی گئں۔

تاریخ اشاعت: 2018-10-23

More Technology Articles