Xiaomi Debuts new Subbrand POCOPHONE to Deliver Performance and Value at Low Cost

Xiaomi Debuts New Subbrand POCOPHONE To Deliver Performance And Value At Low Cost

شومئی کی ذیلی برانڈ پوکو فون ایف ون فروخت کے لیے پیش‎

اسمارٹ فون بنانے والی معروف چینی کمپنی شومئی نے اپنی ایک ذیلی کمپنی یا برانڈ "POCOPHONE" کا پہلا اسمارٹ فون متعارف کروادیا ہے۔

پوکو فون برانڈ کے تحت ایسے اسمارٹ فون صارفین کے لیے پیش کیے جائیں گے جو قیمت میں کم لیکن کارکردگی میں دیگر مہنگے اسمارٹ فونز کے ہم پلا ہونگے۔

پوکو فون برانڈ کے پہلے اسمارٹ فون Pocophone F1 کو متعارف کروایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پوکو فون ایف ون کا مقابلہ کسی بھی جدید اسمارٹ فون سے کیا جاسکتا ہے۔ اس میں اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر، 8  اور 6 جی بی ریم اور 256 گیگا بائٹس تک کی اسٹوریج سمیت 4 ہزار ایم اے ایچ بیٹری نصب ہے۔

پوکو فون میں 20 میگا پکسل کا فرنٹ سیلفی کیمرا نصب ہے جو پشت پر AI ڈوئل کیمرا جو سونی IMX363 سینسر پر مبنی ہے، دیا گیا ہے۔ مصنوعی ذہانت کی مدد سے یہ کیمرا بہترین تصاویر کھینچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پوکو فون ایف ون کی تعارفی قیمت 55 ہزار روپے رکھی گئی ہے اور یہ دو نومبر سے خریداری کے لیے دستیاب ہوگا۔
تاریخ اشاعت: 2018-11-02

More Technology Articles