Xiaomi finally launches Mi Note Pro in China

Xiaomi Finally Launches Mi Note Pro In China

شومی نے ایم آئی نوٹ پرو کو چین میں لانچ کر دیا

شومی نے جنوری میں ایم آئی نوٹ اور ایم آئی نوٹ پروکا اعلان کیا تھا(تفصیلات، تصاویر اور ہارڈ وئیر کی تفصیلات اس صفحے پر)
ایم آئی نوٹ کی فروخت تو اس اعلان کے بعد ہی شروع ہو گئی تھی مگر ایم آئی نوٹ پرو کا نمبر مئی میں جا کر آیا ہے۔ ایم آئی نوٹ پرو کو 12 مئی کو چین میں 2999 چینی یوان یا 483 ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔


شومی ایم آئی نوٹ پرو کی تفصیلات درج ذیل ہیں:۔

(جاری ہے)


سکرین:5.7 انچ کیوایچ ڈی ڈسپلے
گلاس : 2.5 ڈی خم دار گلاس(جسے شارپ نے بنایا ہے)
ریزولوشن : 2560x1440پکسل
کنٹراسٹ ریشو: 1400:1 (دھوپ میں ڈائنامک کنٹراسٹ ایڈجسٹ منٹ)
چپ سیٹ: کوالکم سنیپ ڈریگن 810
سی پی یو: کواڈ کور کورٹیکس-اے 57 کلاک سپیڈ2 گیگا ہرٹز اور کواڈ کور کورٹیکس- اے 53 کلاک سپیڈ 1.5 گیگا ہرٹز
جی پی یو:ایڈرینو 430
ریم: 4 جی بی ایل پی ڈی ڈی آر4
سٹوریج:64 جی بی
آپریٹنگ سسٹم:اینڈریوڈ 5.0 لولی پاپ
رئیر کیمرہ:13 میگا پکسل(سونی آئی ایم ایکس 214 امیج سنسر اور دوئل ٹون ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ)
فرنٹ کیمرہ:4 میگا پکسل
بیٹری:3090 ایم اے ایچ(فاسٹ چارجنگ کی بدولت ایک گھنٹے میں 70 فیصد بیٹری چارج)

شومی کا کہنا ہے کہ اس نے سنیپ ڈریگن 810 کے زیادہ گرم ہونے کے مسئلے پر بہتر تھرمل ڈسٹری بیوشن ڈیزائن سے قابو پا لیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-07

More Technology Articles