Xiaomi launches the Yeelight speaker, powered by Alexa

Xiaomi Launches The Yeelight Speaker, Powered By Alexa

شومی نے Yeelight سمارٹ سپیکر متعارف کرا دئیے

تازہ ترین اعلان کے ساتھ ہی شومی بھی سمارٹ ہوم سپیکر کے میدان میں آگیا ہے۔شومی نے Yeelight سمارٹ سپیکر متعارف کرائے ہیں، جن میں ایمزون الیکسا کو استعمال کیا گیا ہے۔ان سپیکروں کا ڈیزائن نیلے ایل ای ڈی رنگ کے ساتھ ایکو ڈاٹ (Echo Dot) جیسا ہے، اس کے اوپر والیوم کنٹرول بٹن بھی ہے۔
ان سپیکروں میں کواڈ کور کورٹیکس -اے 53 سی پی یو کے ساتھ 256 ایم بی ریم اور 256 ایم بی انٹرنل میموری ہے۔

ان سپیکروں میں 6 مائیکروفونز ہیں، جن کی وجہ سے یہ چاروں طرف سے 5میٹر کے دائرے میں آوازوں کو سن لیتا ہے۔

(جاری ہے)


Echo کو کم کرنے کے لیے شومی Acoustic Echo Cancellation اور Beamforming ٹیکنالوجی کو استعمال کررہا ہے۔ان سپیکروں میں 4 GHz/5 GHz ڈوئل بینڈ وائی فائی کنکٹیویٹی بھی ہے لیکن اسے بلوٹوتھ کے ساتھ بھی پیئر کیا جا سکتا ہے۔
Yeelight وائس اسسٹنٹ میں Dual AI سسٹم بھی ہے جو دوسری شومی ہوم آٹومیشن پراڈکٹس کو کنٹرول کرسکتا ہے۔ دوسری ڈیوائسز میں اس کی سپورٹ بھی آنے والے ہفتوں میں متعارف کرا دی جائے گی۔
شومی نے ان سمارٹ سپیکرز کی قیمت کافی کم یعنی 199 یوان یا 30 ڈالر رکھی ہے۔ انہیں 31 جنوری سے فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔ Yeelight کو شومی آن لائن سٹور سے خریدا جا سکے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-12-29

More Technology Articles