Xiaomi Mi 10 and Mi 10 Pro arrive with 108MP camera, Snapdragon 865

Xiaomi Mi 10 And Mi 10 Pro Arrive With 108MP Camera, Snapdragon 865

شومی نے 108 ایم پی کیمرہ اور ایس ڈ ی 865 کے ساتھ شومی می 10 اور می 10 پرو لانچ کر دئیے

شومی می 10 اور شومی می 10 پرو زبردست کیمرے اور سنیپ ڈریگن 865 چپ سیٹ کے  ساتھ   لانچ کر ہی دئیے گئے ہیں۔  یہ دونوں فون وائرلیس چارجنگ کو سپورٹ کرتے ہیں۔ یہ می برانڈ کے پہلے  فون ہیں جن میں سیلفی کیمرے کے لیے ڈسپلے میں پنچ ہول  ہے۔
اس دونوں  سمارٹ فونز کا اہم ترین فیچر ان کا 108 میگا پکسل کا  کیمرہ ہے۔ یہ کیمرہ پہلی بار می نوٹ 10 میں نظر آیا تھا۔
دونوں سمارٹ فونز میں  کنکٹیویٹی کے لیے ایس اے اور این ایس ے 5 جی اور وائی-فائی 6 کی سپورٹ ہے۔

شومی می 10 پرو
شومی می 10 پرو(Xiaomi Mi 10 Pro) دونوں سمارٹ فونز میں زیادہ متاثر کن ہے۔اس کا ڈسپلے 6.67 انچ ایمولیڈفل ایچ ڈی پلس ہے، جس کے کنارے خمدار ہیں۔یہ پینل 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کو سپورٹ کرتا ہے اور اس کا ٹچ  سمپلنگ ریٹ 180 ہرٹز ہے۔

(جاری ہے)


کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس ڈسپلے کی برائٹ نیس1200nit سے زیادہ ہو سکتی ہے۔اس فون میں می نوٹ 10 پرو کی طرح 108 میگا پکسل کا کیمرہ ہے، جس میں 8P لینز ہے۔اس کے ساتھ بیک پر تین دوسرے کیمرے بھی ہیں۔ جن میں سے ایک لانگ  10 گنا ہائیبریڈ  زوم سپورٹ کے ساتھ ٹیلی فوٹو  کیمرہ، ایک پورٹریٹ شاٹس کے لیے دوگنا زوم کے ساتھ  شارٹ  12 میگا پکسل کا  کیمرہ  اور الٹرا وائیڈ اینگل 20 میگا پکسل کیمرہ ہے۔

اس فون کے 108 میگا پکسل کیمرے میں او آئی ایس  اور ای آئی ایس کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت کے بھی بہت سے فیچرز ہیں۔اس کیمرے سے 8K ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جا سکتی ہے۔
می 10 پرو تین میموری آپشنز 8 جی بی ریم  / 256 جی بی سٹوریج، 12 جی بی ریم/ 256 جی بی سٹوریج اور 12 جی بی ریم اور 512 جی بی  سٹوریج کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ان سب میں تازہ ترین ٹیکنالوجی کی حامل LPDDR5 ریم اور UFS 3.0 سٹوریج شامل کی گئی ہیں۔
اس فون میں 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جسے کیبل پر 50W پر اور  وائرلیس پر 30W پر چارج کیا جا سکتا ہے۔ریورس چارجنگ میں اس کا آؤٹ پٹ 10Wہے۔اس فون کی قیمت 4999 یوان  یا 715 ڈالر  ، 5499 یوان یا 787 ڈالر اور 5999 یوان یا 860 ڈالر ہے۔ نیلے اور سفید رنگ کے اس فون کے پری آرڈر 18 فروری سے شروع ہونگے۔

شومی می 10
ونیلا شومی می 10 (Xiaomi Mi 10) کا ڈسپلے 6.67 انچ ایمولیڈ ہے۔
اس کی بیک پر بھی  108 میگا پکسل کا  مین کیمرہ ہے تاہم اس کی بیک پر دونوں ٹیلی فوٹو کیمرے نہیں ہےبلکہ اس کی بیک پر 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر اور 2 میگا پکسل  میکرو کیمرہ ہے۔اس کا الٹرا وائیڈ کیمرہ  13 میگا پکسل کا ہے۔
شومی می 10 میں بھی تیز رفتار ایل پی ڈی ڈی آر 5 ریم اور  یو ایف ایس 3.0 سٹوریج ہے۔ یہ بھی دوسرے فون کی طرح 8K ویڈیو ریکارڈنگ کر سکتا ہے۔
بیٹری کی گنجائش کے معاملے میں یہ فون پرو ورژن سے زیادہ ہے۔ اس میں 4780 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جسے کیبل اور وائرلیس دونوں پر 30W پر چارج کیا جا سکتا ہے۔اس کی ریورس چارجنگ آؤٹ پٹ بھی 10Wہے۔اس فون کے 8 جی بی / 128 ورژن کی قیمت 3999 یوان یا 572 ڈالر ، 8 جی بی / 256 جی بی ماڈل کی قیمت 4299 یوان یا 673 ڈالر اور 12 جی بی / 256 جی بی ماڈل کی قیمت 4699 یوان یا 615 ڈالر ہے۔
Xiaomi Mi 10 and Mi 10 Pro arrive with 108MP camera, Snapdragon 865
تاریخ اشاعت: 2020-02-15

More Technology Articles