Xiaomi Mi 5 shows up on retailer website

Xiaomi Mi 5 Shows Up On Retailer Website

شومی Mi5 کی مکمل معلومات سامنے آ گئیں

شومی کی نئی ڈیوائس Mi5 21 جنوری کو لانچ کی جائے گی تاہم ایک ویب سائٹ پر اس ڈیوائس کا پیج بنا کر قیمت کے علاوہ تمام معلومات ڈال دی گئیں ہیں۔
تفصیلات سے اندازہ ہوتا ہےکہ یہ ڈیوائس سام سنگ کی آنے والی ڈیوائس گلیکسی ایس 7 کے مقابلےپر لانچ کی جارہی ہے۔Mi5 کی سکرین 5.2 انچ کیو ایچ ڈی(565 پی پی آئی ) ہوگی۔ ڈیوائس میں اینڈروئیڈ 5.1 کی بنیاد پر بنایا گیا MIUI 7 آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہے۔

(جاری ہے)

سنیپ ڈریگن 820 چپ سیٹ کے ساتھ ڈیوائس میں 4 جی بی ریم اور 16 جی بی سے 64 جی بی سٹوریج آپشنز ہیں۔
ڈیوائس کا مین کیمرہ ایل ای ڈی کے ساتھ 16 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل ہے۔ ڈیوائس کی بیٹری بھی کافی بڑی یعنی 3600 ایم اے ایچ کی ہے۔کنکٹیویٹی کے لیے ڈیوائس میں 2 سم اور ایل ٹی ای ہوگی۔
ابھی تک اس ڈیوائس کی قیمت کے بارے میں کوئی حتمی معلومات سامنے نہیں آئیں ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-01-14

More Technology Articles