Xiaomi Mi Box 4 and 4c unveiled, available February 1 in China

Xiaomi Mi Box 4 And 4c Unveiled, Available February 1 In China

شومی می باکس 4 اور 4 سی 1 فروری کو چین میں متعارف اور دستیاب ہونگے

شومی نئی نسل کا اینڈروئیڈ ٹی وی باکس متعارف کرا رہا ہے۔ می باکس 4(Mi Box 4) میں چپ سیٹ تو نیا ہے لیکن اس میں ابھی بھی اینڈروئیڈ 6.0 انسٹال ہے۔
اس میں Amlogic S905L چپ سیٹ ہے۔ دوسری بڑی تبدیلیوں میں Hybrid Log Gamma HDR اور HDMI 2.0b کی سپورٹ ہے لیکن شومی نے تفصیلات کی فہرست میں HDMI 2.0a کو شامل کیا ہے۔
اس سے کچھ زیادہ فرق تو نہیں پڑے گا۔ آپ ابھی بھی 60fps (HEVC/h.265 فائلوں کے لیے)پر HDR10 سپررٹ کے ساتھ 4Kویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


اس باکس میں ہائی کوالٹی آڈیو کے لیے DTS اور Dolby Digital Plus سپورٹ بھی ہے۔
شومی می باکس 4 میں 2 جی بی ریم اور 8 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے، جسے یو ایس بی 2.0 جیک سے بڑھایا جا سکے گا۔
شومی نے می باکس 4 سی ماڈل بھی متعارف کرایا ہے، جس میں 1 جی بی ریم ہے۔ اس کے علاوہ اس میں بلوٹوتھ اور ڈولبی کی کمی ہے۔
چین میں ان کی فروخت 1 فروری سے شروع ہوگی۔ می باکس 4 صرف سفید رنگ میں اور 55 ڈالر میں دستیاب ہوگا اور 4 سی سیاہ رنگ میں اور 40 ڈالر میں دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-30

More Technology Articles