Xiaomi Mi Mix 2s is now official

Xiaomi Mi Mix 2s Is Now Official

سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ اور ڈؤئل کیمرہ سیٹ اپ کے ساتھ شومی می مکس 2 ایس جاری کر دیا گیا

ڈؤئل کیمرہ سیٹ اپ اور سنیپ ڈریگن 845 کے ساتھ شومی نے شومی می مکس 2 ایس (Xiaomi Mi Mix 2s) جاری کر دیا ہے۔ اس فون کا ڈیزائن بالکل می مکس 2 کی طرح ہے۔
اس فون کا ڈسپلے 5.99 انچ 18:9 FullHD+ IPS ہے۔فون کے ڈسپلے پر 2.5D خمدار گلاس بھی ہے، جس کے نیچے ایک کونے پر فون کا f/2.0 5 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔
فون کے بیک پر اوپر بائیں طرف او آئی ایس کے حامل 12 میگا پکسل کے دو رئیر کیمرے نصب ہیں۔


اس فون میں اینڈروئیڈ 8.0 کے ساتھ MIUI 9.5 انسٹال ہے۔ کمپنی نے اس میں موجود گوگل اسسٹنٹ کو بھی اپنے ورچوئل اسسٹنٹ XiaoAI سے بدل دیا ہے لیکن خیال ہے کہ یہ اسسٹنٹ صرف چینی صارفین کے لیے ہوگا۔ سرامکس باڈی کے اس فون میں Qi وائرلیس چارجنگ کی سپورٹ بھی ہے۔ یہ دنیا کی پہلی سرامک ڈیوائس ہے، جس میں یہ سپورٹ شامل کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کمپنی نے 16 ڈالر کے 7.5W کے Qi چارجر کا بھی اعلان کیا ہے۔

فون ابھی تک آئی پی پروٹیکشن ریٹڈ نہیں ہے اور نہ ہی اس میں 3.5 ایم ایم آڈیو جیک ہے۔ فون کے دوسرے ہارڈ وئیر میں سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ اور کوئیک چارج 3 کی سپورٹ کے ساتھ 3400 ایم اے ایچ بیٹری ہے ۔ دوسرے کنکٹیویٹی آپشنز میں بلوٹوتھ 5.0، این ایف سی، ڈوئل بینڈ وائی فائی 802.11ac ہے۔ ایکس 20 ایل ٹی ای موڈیم کی بدولت فون کئی انٹرنیشنل بینڈز کو سپورٹ کرتا ہے۔
فون میں ٹائپ سی پورٹ تو ہے لیکن یہ یو ایس بی 2.0 سپیسی فیکشین کو کور کرتی ہے۔
یہ فون 6 جی بی ریم / 64 جی بی سٹوریج، 6 جی بی ریم / 128 جی بی سٹوریج اور 8 جی بی ریم / 256 جی بی سٹوریج کے ساتھ دستیاب ہے۔ بدقسمتی سے فون میں ایس ڈی کارڈ سلاٹ نہیں ہے۔ یہ فون صرف سیاہ اور سفید رنگوں میں جاری کیا گیا ہے۔
اس فون کی قیمت 3299 یوان یا 530 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ اس کے 6 جی بی / 128 جی بی ورژن کی قیمت 3599 یوان یا 575 ڈالر اور 8 جی بی / 256 جی بی ورژن کی قیمت 3999 یوان یا 640 ڈالر ہے۔ اس کے ریٹیل پیکیج میں مفت وائرلیس چارجر بھی شامل ہے۔ اس فون کی فروخت کا آغاز اپریل میں ہوگا۔

Xiaomi Mi Mix 2s is now official
تاریخ اشاعت: 2018-03-28

More Technology Articles