Xiaomi Mi Mix 3 5G comes with Snapdragon 855 for €599

Xiaomi Mi Mix 3 5G Comes With Snapdragon 855 For €599

شومی نے سنیپ ڈریگن 855 کے ساتھ 599 یورو میں Xiaomi Mi Mix 3 5G متعارف کرا دیا

شومی نے می مکس 3 (Mi Mix 3) کو بارسلونا میں 5Gکنکٹیویٹی اور نئے چپ سیٹ  کے ساتھ متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔ شومی کے ڈائریکٹر آف پروڈکٹ منیجمنٹ  ڈونووان سنگ نے   سٹیج پر اس نئے فون کو پیش کیا۔ اس فون کو Xiaomi Mi Mix 3 5G کا نام دیا گیا ہے۔اس میں تازہ ترین سنیپ ڈریگن 855 چپ سیٹ ہے۔
گیگا بٹ سپیڈ حاصل کرنے کے لیے کوالکوم نے اس میں سنیپ ڈریگن ایکس 50 موڈیم  استعمال کیا ہے۔
چپ کمپنی  کے  صدر کرسٹیانو آمون  نے بتایا کہ  5G کنکٹیویٹی  گرافکس کی تیز رفتاری کے لیے نہیں ہے۔ اس سے شومی کے صارفین کو ایک نیا تجربہ حاصل ہوگا۔
نئے چپ سیٹ اور موڈیم کے سوا اس میں سب کچھ  شومی می مکس 3 (تفصیلات اس صفحے پر) ہی ہے، جسے اکتوبر میں  بیجنگ میں متعارف کرایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس فون  میں 6.39 انچ ایمولیڈ ڈسپلے ، سلائیڈر میکنیزم، سرامک باڈی، 6 جی بی  ریم، 64 جی بی سٹوریج، ڈوئل 12 میگا پکسل + 12 میگا پکسل کمرہ، ڈوئل 24 میگا پکسل + 2 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔


نیا فون چونکہ نئے چپ سیٹ، جس میں نیا سی پی یو اور نیا جی پی یو ہے،  کے ساتھ ہے اس لیے اس کی قیمت بھی زیادہ ہے۔ اس فون کی قیمت 500 یورو کی بجائے 599 یورو ہے۔
یہ فون  مئی میں Mi.com ، منتخب می سٹورز اور اہم ریٹیلرز پر دستیاب ہوگا۔ کمپنی نے Three، Orange، Sunrise، Telefonica، TIM اور Vodafone کے ساتھ 5G شراکت داری کی ہے۔ جلد ہی مزید کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری بھی متوقع ہے۔
Xiaomi Mi Mix 3 5G comes with Snapdragon 855 for €599
تاریخ اشاعت: 2019-02-25

More Technology Articles