Xiaomi Redmi 6 and Redmi 6A announced

Xiaomi Redmi 6 And Redmi 6A Announced

شومی نے ہیلیو پی 22 کے ساتھ ریڈمی 6 اور ہیلیو اے 22 کے ساتھ ریڈمی 6 اے متعارف کرا دئیے

شومی نے می 8 (Mi 8) کے تین ماڈل متعارف کرانے کے بعد اپنے پورٹ فولیو میں مزید اضافہ کیا ہے۔ شومی نے دو نئے سمارٹ فونز ریڈ می 6 (Redmi 6) اور ریڈمی 6 اے (Redmi 6 A) متعارف کرائے ہیں۔ دونوں ہی انٹری لیول فون ہیں۔
شومی ریڈمی 6 میں18:9ایسپکٹ ریشو کا 5.45 انچ ایچ ڈی پلس (720 x 1140) آئی پی ایس ڈسپلے ہے۔اس میں 2 گیگا ہرٹز اوکٹا کور سی پی یو کے ساتھ 12 این ایم میڈیا ٹیک ہیلیو پی 22 چپ سیٹ اور 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔

اس سے پہلے ریڈمی 5 میں اس نئے فون سے زیادہ گنجائش کی بیٹری تھی، جس کی گنجائش 3300 ایم اے ایچ تھی لیکن ریڈمی 6 میں بہتر چپ سیٹ اور چھوٹی سکرین کے باعث بیٹری فون کو زیادہ عرصے تک چلائےگی۔
ریڈمی 6 کو 2 میموری کنفگریشن کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ 3 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج یا 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج کے ساتھ ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مائیکروایس ڈی کارڈ سے میموری کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔
اس فون کی بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے، جس میں ایک کیمرہ 12 میگا پکسل اور دوسرا 5 میگا پکسل کا ہے۔ سیلفی کیمرہ بھی 5 میگا پکسل کا ہے۔
اس فون کا سب سے اہم فیچر مصنوعی ذہانت کی بنیاد پر بنایا گیا face unlock فیچر ہے۔ اب آپ جیسے ہی اس فون کو اٹھائیں گے، اس کی سکرین روشن ہو کر چہرہ سکین کرنے لگے گی، اس سے یہ پراسیس انتہائی آسان اور تیز رفتار ہو جائےگا۔
اس فون کی بیک پر فنگرپرنٹ سکینر بھی ہے۔
ریڈمی 6 اے کی باڈی تو سینڈرڈ ورژن جتنی ہے لیکن اس کا ہارڈ وئیر ڈاؤن گریڈ کیا گیا ہے۔اس میں 2 گیگا ہرٹز کلاک سپیڈ کے چار کورز سی پی یو کے ساتھ 12 این ایم ہیلیو اے 22 چپ سیٹ ہے۔اس فون میں 2 جی بی ریم اور 16 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔اس کی بیک پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ ایک ہی 13 میگا پکسل کا کیمرہ ہے ۔
فون کا فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔ اس میں انسٹال MIUI 10 کی بدولت عمومی مصنوعی ذہانت اور سافٹ وئیر فیچرز دستیاب ہیں۔ اس فون میں فنگرپرنٹ ریڈر نہیں ہے، اس لیے فیس ان لاک واحد بائیومیٹرک آپشن ہے۔
جہاں تک قیمت کا تعلق ہے تو سٹینڈرڈ 3 جی بی / 32 جی بی ریڈمی 6 کی قیمت 799 یوان یا 125 ڈالر، 4 جی بی /64 جی بی ورژن کی قیمت 999 یوان یا 155 ڈالر اور ریڈمی 6 اے کی قیمت 599 یوان یا 95 ڈالر ہے۔ چین میں یہ فون 15 جون سے دستیاب ہونگے جبکہ دوسرے ممالک میں اس کی دستیابی کے متعلق بعد میں بتایا جائے گا۔۔

Xiaomi Redmi 6 and Redmi 6A announced
تاریخ اشاعت: 2018-06-12

More Technology Articles