Xiaomi Redmi 6 Pro goes official

Xiaomi Redmi 6 Pro Goes Official

شومی نے 19:9 ایسپکٹ ریشو کے ساتھ ریڈمی 6 پرو متعارف کرا دیا

شومی نے پروگرام کے مطابق شومی ریڈمی 6 پرو کو لانچ کر دیا ہے۔ اس ڈیوائس کی سکرین پر اوپر ایک نوچ (notch) بھی ہے۔ اس سے پہلے ریڈمی سیریز کی ڈیوائس نوچ نہیں ہوتی تھی۔ اس ڈیوائس میں سنیپ ڈریگن 625 ایس او سی ہے۔ 5.84 انچ ڈسپلے کی اس ڈیوائس کی ریزولوشن 2280x1080پکسل اور ایسپکٹ ریشو19:9 ہے۔
ریڈمی 6 پرو کو تین میموری کنفگریشن 3 جی بی + 32 جی بی، 4 جی بی +32 جی بی اور 4 جی بی + 64 جی بی میں لانچ کیا گیا ہے۔

اس فون کی بیک پر 12 میگا پکسل + 5 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے جبکہ فرنٹ پر ایچ ڈی آر اور اے آئی پورٹریٹ موڈ کے ساتھ 5 میگا پکسل کیمرہ ہے۔فون میں MIUI 9 انسٹال ہے۔اس فون کی پیمائش 149.33x71.68x8.75ملی میٹر اور وزن 178 گرام ہے۔ اس فون میں 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جبکہ اس کی رئیر پر فنگر پرنٹ سکینر بھی ہے۔

(جاری ہے)


دوسرے فیچرز کے ساتھ اس میں ڈؤئل سم سپورٹ، فرنٹ کیمرے سے موبائل لاک کھولنے کا فیچراور پروپرائیٹری ورچوئل اسسٹنٹ بھی ہے۔

یہ فون سٹون بلیک، سینڈ گولڈ، چیری بلوسم پاؤڈر، بالی بلیو اور فلیم ریڈ رنگوں میں لانچ کیا گیا ہے۔
اس کے بنیادی ورژن کی قیمت 999 یوان یا 153 ڈالر ہے۔ دوسرے دو ماڈلز یعنی 4 جی بی / 32 اور 4 جی بی / 64 جی بی کی قیمت بالترتیب 1199 یوان یا 185 ڈالر اور 1299 یوان یا 200 ڈالر ہے۔ چین میں اس کے پری آرڈر 26 جون سے شروع ہیں۔ دنیا کے دوسرے ممالک میں اس کی دستیابی کے بارے میں ابھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Xiaomi Redmi 6 Pro goes official
تاریخ اشاعت: 2018-06-25

More Technology Articles