Xiaomi unveils the Mijia electric scooter

شومی نے Mijia الیکٹرک سکوٹر متعارف کرا دیا

Xiaomi unveils the Mijia electric scooter

کچھ دن پہلے خبریں آئیں تھی کہ شومی 12دسمبر کو الیکٹرک کار متعارف کرائے گا۔ آج  شومی نے الیکٹرک کار تو نہیں لیکن الیکٹرک سکوٹر ضرورمتعارف کرایا ہے۔ Mijia نام کا یہ الیکٹرک سکوٹرکمپنی کی QiCycle سے زیادہ پورٹیبل اور سستا ہے۔ 15 دسمبر کو ا س کی لانچ کے وقت اس کی قیمت 2000 یوان یا 290 ڈالر ہوگی۔
Mijia کی رینج  75 کلوگرام وزنی شخص کے ساتھ 30 کلومیٹر ہے۔

اس میں 280Wh بیٹری (ایل جی 1850 لیتھیم) اور 500W موٹر ہے جو سکوٹر کو 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلا سکتے ہیں۔ سکوٹر میں ری جنریٹو بریکنگ(KERS) کے ساتھ ریگولر بریک ڈسک(E-ABS کے ساتھ) بھی ہیں۔
شومی نے اسے دورنگوں سفید اور سیاہ میں بنایا ہے۔ اس سکوٹر کو صرف تین سیکنڈ میں فولڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس کا وزن 12.5 کلوگرام یا 27.5 پاؤنڈ ہے۔

(جاری ہے)


یہ الیکٹرک سکوٹر ایک سمارٹ فون ایپ کے ساتھ مربوط ہو سکتا ہےجس سے سکوٹر کی رفتار، بیٹری چارجنگ  اور رینج پر نظر رکھی جا سکتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-12-12

Your Thoughts and Comments