ZTE announces the Blade V7 Plus

ZTE Announces The Blade V7 Plus

زیڈ ٹی ای نے بلیڈ وی 7 پلس کا اعلان کر دیا

زیڈ ٹی ای نے 2016 کے شروع میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگرس میں بلیڈ وی 7 اور بلیڈ وی 7 لائٹ لانچ کیے تھے۔ آج کل بلیڈ وی 8 سیریز بھی ظاہر ہونا شروع ہوگئی ہے۔ ایسے میں زیڈ ٹی ای نے بلیڈ وی 7 پلس کا اعلان کر دیا ہے۔فون کے نام میں موجود پلس سے ظاہر ہوتا ہے کہ زیڈ ٹی ای نے اس میں کئی نئے فیچر جیسے بیک پر فنگر پرنٹ سکینراور2540 ایم اے ایچ کی بیٹری کا اضافہ کیا ہے۔

(جاری ہے)


اس فون میں زیڈ ٹی ای نے بہت پرانا میڈیا ٹیک ایم ٹی 6753 چپ سیٹ استعمال کیا ہے۔زیڈ ٹی ای نے فون میں 5.2 انچ سکرین سائز، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی انٹرنل سٹوریج کو برقرار رکھاہے۔بلیڈ وی 7 پلس کا آپریٹنگ سسٹم بھی اب کافی پرانا ہو گیا ہے۔ اس ڈیوائس میں اینڈروئیڈ 6.0 مارش میلو انسٹال ہے۔
زیڈ ٹی ای نے اس فون کی بیک پر 13 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ ہی فنگر پرنٹ سکینر شامل کیا ہے۔اس فون کو دورنگوں میں روس اور آسٹریلیا میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-04

More Technology Articles