'First' 3D print of heart with human tissue, vessels unveiled

'First' 3D Print Of Heart With Human Tissue, Vessels Unveiled

انسانی بافتوں اور شریانوں کے ساتھ دل کا پہلا تھری ڈی پرنٹ تیار

تل  ابیب یونیورسٹی کےسائنسدانوں نے انسانی بافتوں  اور شریانوں کے ساتھ دل کا پہلا تھری ڈی پرنٹ تیار کیا ہے۔ اسے طبی دنیا میں ایک بڑا انقلاب قرار دیا جا رہا ہے۔اگرچہ وہ وقت ابھی قریب نہیں آیا لیکن سائنس دانوں کو امید ہے کہ ایک دن وہ   اس دل  کی انسانی جسم میں  پیوند کاری کے قابل ہو جائیں گے۔سائنسدانوں نے جو دل بنایا ہے وہ خرگوش کےد ل کے سائز کا ہے۔

(جاری ہے)


اگرچہ اس سے پہلے بھی سائنسدان دل کے تھری ڈی پرنٹ بنا چکے ہیں لیکن وہ  حقیقی دل کی پیچیدگیوں کے بغیر  ہوتے  ہیں۔ اس دل میں خلیے، خون کی شریانیں،  جوف دل (ventricles)،  اور خانوں کو ساتھ پرنٹ کیا گیا ہے۔
سائنسدانوں کو کہنا ہے کہ انہیں ابھی مریضوں میں پیوند کاری کے لیے مکمل کام کرتے تھری ڈی دل  کی تیاری میں کئی مشکلات کا سامنا ہے۔
سائنسدانوں نے ایک تقریب میں چیری کے سائز کے دل کو صحافیوں کو دکھایا۔ یہ دل ایک مائع میں ڈوبا ہوا تھا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اُن کی تحقیق ”ایڈوانس سائنس“ جریدے میں شائع ہوئی ہے۔

'First' 3D print of heart with human tissue, vessels unveiled
تاریخ اشاعت: 2019-04-15

More Technology Articles