10+ million Android users installed a fake Samsung update app

10+ Million Android Users Installed A Fake Samsung Update App

10 ملین سے زیادہ اینڈروئیڈ صارفین نے جعلی سام سنگ اپ ڈیٹ ایپلی کیشن انسٹال کر لی

حالیہ دنوںمیں بہت سی ایسی رپورٹس سامنے آئیں،جن میں بتایا گیا کہ  گوگل پلے سٹور پر بہت سی جعلی ایپلی کیشنز موجود ہیں۔ یہ ایپلی کیشن صرف اشتہارات دکھا کر پیسے کمانے کے لیے ہیں۔
سی ایس آئی ایس سیکورٹی گروپ کی رپورٹ میں معلوم ہوا ہے کہ  1 کروڑ سے زائد صارفین  نے اپنے اینڈروئیڈ سمارٹ فون میں ایسی ایپلی کیشن انسٹال کی تھی، جو  سام سنگ فون کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے تھی۔

اپ ڈیٹ فار سام سنگ نامی  ایپلی کیشن  اینڈروئیڈ کے فرم وئیر کو اپ ڈیٹ کرنے کا دعویٰ کرتی  ہے تاہم ایپ انسٹال کرنے کے بعد یہ صارفین کو اشتہارات کی طرف ری ڈائریکٹ کرتی اور اپ ڈیٹس ڈاؤن لوڈ کے لیے رقم کا تقاضا کرتی ہے۔
بدقسمتی سے یہ ایپلی کیشن ابھی بھی گوگل پلے سٹور پر موجود ہے۔ سیکورٹی ریسرچر الیکسیجس کوپرینز نے بتایا کہ انہوں نے  گوگل سے اس ایپ کو ہٹانے کے لیے رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)


سی ایس آئی ایس کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ  یہ ایپ سام سنگ فرم وئیر اپ ڈیٹ کرنے کے سالانہ 34.99 ڈالر لیتی لیکن  یہ رقم گوگل پلے سٹور کے سبسکرپشن کے ذریعے وصول نہیں کی جاتی۔اس کے لیے آپ کو اپنا کریڈٹ کارڈ نمبر دینا اور سائٹ پر اعتبار کرنا پڑتا ہے۔اس کے علاوہ یہ ایپلی کیشن 19.99 ڈالر میں کسی بھی سم کو اَنلاک کرنے کا دعویٰ بھی کرتی۔
اس طرح کی جعلی ایپس نہ صرف صارفین سے رقم اینٹھتی ہیں بلکہ صارفین کا ڈیٹا حاصل کر کے اُن کی  پرائیویسی کو بھی خطرے میں ڈالتی ہیں۔گوگل کو اپنے  پلے سٹور سے ایسی گندگی کو جتنا جلد ہو سکے صاف کرنا چاہیے۔
تاریخ اشاعت: 2019-07-07

More Technology Articles