10-year old unlocks his Mother's Apple iPhone X as Face ID gets fooled

10-year Old Unlocks His Mother's Apple IPhone X As Face ID Gets Fooled

10 سالہ بچے نے اپنی ماں کے آئی فون 10 کے فیس آئی ڈی فیچر کو بے وقوف بنا دیا

بہت سے صارفین کو ایپل کے تازہ ترین فلیگ شپ آئی فون 10 کے فیس آئی ڈی فیچر پر بھروسہ نہیں۔ جو بھروسہ کرتےہیں، اس کے اعتماد کو یہ ویڈیو دیکھ کر ضرور ٹھیس پہنچے گی۔
ایک ویڈیو میں ایک عورت کے آئی فون 10 کو اس کے 10سالہ بیٹے نےبڑی کامیابی سے سیکنڈوں میں بے وقوف بنایا ہے۔ ایپل کا کہنا ہے کہ اس کا فیس آئی ڈی فیچر دس لاکھ میں سے ایک بار ہی غلطی کرتا ہے۔

لیکن ایپل کے بیان سے لگتا ہے کہ چھوٹے بچوں کے معاملے میں فیس آئی ڈی بار بار یہ غلطی کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)


ایپل کا کہناہے کہ 13سال سے کم عمر بچے فیس آئی ڈی کو بے وقوف بنا سکتےہیں، کیوں کہ ان کے فیشل فیچر اچھی طرح سے ڈویلپ نہیں ہوئے ہوتے۔
کچھ دن پہلے ایک سیکورٹی کمپنی Bkavنے ایک ماسک کی مدد سے آئی فون 10 کو بے وقوف بنایاتھا۔150 ڈالر کا یہ ماسک تھری ڈی پرنٹر سے پرنٹ کیا گیا تھا۔سیکورٹی کمپنی کا کہناہے کہ فنگرپرنٹ سیکورٹی کےمعاملے میں چہرہ شناسی کے فیچر سےبہتر ہیں۔ایپل اسے اب بھی فیس آئی ڈی کو بہتر آپشن سمجھتا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ 2018 کے تمام آئی فون ماڈلز میں فیس آئی ڈی کا فیچر شامل ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-15

More Technology Articles