100000 Students to Receive EVO Broadband

100000 Students To Receive EVO Broadband

پی ٹی سی ایل‘ اور ایچ ایس سی ایک لاکھ طلبہ میں مفت ایو تقسیم کرے گا!!!

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لیمیٹڈ ملک میں انٹر نیٹ سروس مہیا کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے۔حال ہی میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مل کر انہوں نے وزیرِ اعظم کی لیپ ٹام سکیم کے تحت ایک لاکھ طالبعموں میں مفت EVO ڈؤائس تقیسم کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔لیپ ٹاپ کی مدد سے طالبعلموں کے لیے کمپیوٹر تک رسائی آسان ہوئی ہے، اور لیپ ٹاپ سے بھر پور فائدہ اٹھا نے کے لیے انٹر نیٹ سے رابطے کی ضرورت تھی جو کہ اس ڈؤائس کی مدد سے پوری ہوگی۔


جمعہ کو ایچ ای سی سیکٹرییٹ میں انور امجد ، آئی ٹی کے ڈائریکٹر جنرل اور محمد بشارت قریشی ، ایگزیکٹیو نائب صدر کاروپوریٹ سیلیز پی ٹی سی ایل کے درمیان معائدے پر دستخط کیے گئے۔پی ٹی سی ایل کے پریزیڈنٹ اور سی ای او ولیدارشاد اور ایچ ای سی کے چئیر مین ڈاکٹر مختار احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)


پی ٹی سی ایل اور ایچ ای سی نے باہمی تعاون اور مل کر ایچ ای سی کی جانب سے خاص ریٹس پر طالبعلموں کے لیے ای وی او ائرلیس انٹرنیٹ سروس مہیا کرنے پر اتفاق کیا۔


ایچ ای سی پی ٹی سی ایل سے معائدے کے مطابق طے شدہ قیمت پر پوری ایک لاکھ ڈؤائسس خریدے گا۔یہ ڈؤائسس ایچ ای سی کو تین ماہ میں مہیا کی جائیں گی۔
پی ٹی سی ایل ان ڈؤائسس کے مارکیٹ میں دوبارہ فروخت ہونے کی صورت میں ان کو بلاک کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔
طالبعلم کی جانب سے کسٹمر سروس سنٹر کو ایکٹیویشن کے لیے بھیجی جانے والی درخواست کے 72 گھنٹے کے بعد ڈؤائس ایکٹیویٹ کر دی جائے گی۔
ابتدا میں یہ ڈؤائس پہلے سے طے شدہ پیکج پر ایکٹیویٹ کی جائے گی لیکن ایک ماہ بعد اس کو اسی پیکج پر جاری رکھا جا سکتا ہے یا پھر EVOکے کسی بھی پیکج پر 20 فیصد ڈسکاؤنٹ کے ساتھ منتقل کیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-06-12

More Technology Articles