164 App Store developers had their first $1 million year in 2018 versus 88 that did so on Google Play

164 App Store Developers Had Their First $1 Million Year In 2018 Versus 88 That Did So On Google Play

سال 2018 میں 164 ڈویلپرز نے ایپ سٹوراور88 ڈویلپرز نے گوگل پلے پر اپنے پہلے 1 ملین ڈالر کمائے

اینڈروئیڈ کا موبائل آپریٹنگ سسٹم کی عالمی مارکیٹ میں شیئر 85 فیصد ہے۔ اس کے باوجود آئی او ایس ڈویلپرز کے لیے زیادہ منافع بخش آپریٹنگ سسٹم ہے۔ اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ اینڈروئیڈ صارفین کی زیادہ تعداد ترقی پذہر ممالک سے تعلق رکھتی ہے جبکہ ایپل ڈیوائسز کے صارفین زیادہ تر ترقی یافتہ ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ وجوہات چاہے کچھ بھی ہوں، جب ڈویلپرز کی آمدن کی بات ہو تو ایپ سٹور کو پلے سٹور پر برتری حاصل ہے۔
اس بات کا اندازہ سنسر ٹاور نامی تجزیاتی کمپنی کی رپورٹ سے بھی ہوتا ہے۔

(جاری ہے)


رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ 2018 میں امریکا میں ایپ سٹور کے 164 ڈویلپرز نے اپنے پہلے 1 ملین ڈالر کمائے۔اس کے برعکس پلے سٹور پر ایسے ڈویلپرز کی تعداد 88 رہی۔ پچھلے سال ایپ سٹور پر یہ تعداد 143 ڈویلپرز اور پلے سٹور پر 71 ڈویلپرز تھی۔
اینڈروئیڈ اور آئی او ایس پر گیمز ڈویلپرز نے سب سے زیادہ کمائی کی۔ ایپ سٹور پر ایک تہائی ڈویلپرز نے گیمز سے ہی 1 ملین سے زائد کمائی کی۔ Marvel Strike Force گیمز کی ڈویلپر کمپنی FoxNext Games نے اس سال 15 ملین ڈالر کمائے۔
پلے سٹور پر 1 ملین کمائی کرنے والے ڈویلپرز کی تعداد 65 فیصد رہی۔ پچھلے سال یہ تعداد 66 فیصد تھی۔

164 App Store developers had their first $1 million year in 2018 versus 88 that did so on Google Play
تاریخ اشاعت: 2018-12-24

More Technology Articles