3D lifestyle launches ground breaking non-surgical technologies

3D Lifestyle Launches Ground Breaking Non-surgical Technologies

3D Lifestyleنے خواتین کی صحت کے حوالے سے نئی اہم ٹیکنالوجیز متعارف کرادی

ہفتے کے دن   منعقد ہونے والی ایک رنگا رنگ تقریب میں 3D Lifesytyle نے کئی اقسام کی ملٹی پلیٹ فارم ٹیکنالوجیز متعارف کرائیں۔ 3D Lifestyle   پاکستان میں برطانوی ٹیکنالوجی 3D Lipo کی لائسنس یافتہ ہے۔
3D Lifestyle کے پاکستان میں قیام کو 5 ماہ کا عرصہ ہی ہواہے اور اس عرصے میں کمپنی نے پاکستان میں  نان سرجیکل  ٹریٹمنت جیسے  3D Cavitation اور چربی ختم کرنے کے لیے3D Cryolipolysis میں نام بنا لیا ہے۔

  کمپنی 3D HIFU فیس لفٹنگ  میں بھی کافی مقبول ہو گئی ہے۔
اس تقریب میں پاکستان کی مشہور شخصیات اور ٹیکنالوجی بلاگرز نے شرکت کی۔ تقریب میں شرکا کے سامنے انہی میں سے منتخب رضا کار مریضوں  کا Laser Hair Removal اور Skin Rejuvenation ٹریٹمنٹ بھی کیا  گیا۔
تقریب میں 3D Lifestyleنے نئی ٹیکنا لوجیز متعارف کرائیں۔ 3D Lifestyle نے ایڈوانس لیزر ہیئر ریمول  کے لیے 3D-Trilogy ICE ٹیکنالوجی،  جلد پر وزن بڑھنے کے نشان (stretch marks)،    پگمنٹ، زخم کے نشان اور ٹیٹوز کے  بنا کسی تکلیف اوربے شکن خاتمے کے لیے 3D-Nanosure ٹیکنالوجی اور خواتین کی مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے V-JUVE کے بارے میں بتایا۔

(جاری ہے)


اس تقریب کے آخر میں 3D Lifestore کے  مسٹر جواد قریشی، سی ای او اور بانی 3D Lifestyle ، نے کہا
”میں یہاں ہماری ماؤں اور بہنوں کو اس بات کا یقین دلانے کے لیے موجود ہوں کہ3D Lifestyle ملک بھر میں پھیلے اپنے کلینکس میں انقلابی ٹیکنالوجی اور مریضوں کو اعلیٰ نگہداشت فراہم کرنے کے اپنے عظم پر قائم ہے۔ آج کا دن بھولنے کے لیے نہیں ہے کیونکہ آج ہم تین نئی ڈیوائسز متعارف کروا رہے ہیں جو زندگی بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
پاکستان بھر میں ہمارے 22 کلینکس، جن کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، کے ساتھ میرا خواب ہے کہ کوالٹی ہیلتھ کیئر پاکستان کے ہر ڈسٹرکٹ اور شہر میں موجود ہو۔ میں اپنے قابل احترام ڈاکٹروں اور دیگر رضاکاروں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس مقصد میں میرا ساتھ دیں۔“

3D lifestyle launches ground breaking non-surgical technologies
تاریخ اشاعت: 2018-04-30

More Technology Articles